Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

اِس سے غافل ہیں حالانکہ اِس میں لوگوں کے اعمال اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں ۔

·       15شعبان کی مبارک و مقدس رات میں عبادت کرنے والوں کوخوش خبریاں دی جارہی ہیں کہ مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات عبادت کرے،مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات مىں سجدہ کرے،مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات مىں رُکوع کرے،مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات مىں اپنے رَبّ عَزَّ  وَجَلَّ سے دُعا مانگے،مُبارَک ہو اُسے جو اِس رات مىں اپنے رَبّ تعالیٰ سے مناجات کرنے میں مشغول ہو،کبھی یوں صدائیں لگائی جا رہی ہیں:ہے کوئى تَوبہ کرنے والا کہ اُس کى تَوبہ قبول کى جائے؟ ہے کوئى مغفرت طلب کرنے والا کہ اُس کى مغفرت کردى جائے؟ہے کوئى دُعا کرنے والا کہ اُس کى دُعا قبول کرلى جائے؟

·       15 شعبان کی رات جوکہ اس ماہِ مُقَدَّس کی سب سے اہم رات ہے اور جسے شبِ براءت یعنی چُھٹکارے کی رات بھی کہا جاتا ہے کیونکہ اس رات میں اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  قبیلۂ  بنی کلب کی بکریوں کے بالوں کی تعداد کے برابر لوگوں کو جہنم سے چُھٹکارا عطا فرماتا ہے،نیز اسی رات  سال بھر کے لئے  لوگوں کی مَوت و حیات ،عزّت و ذلّت ،رِزق اور اُن کے دیگر اہم ترین معاملات کے فیصلے کئے جاتے ہیں ۔

·       ہمارے پیارے آقا صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ نے 15شعبان المعظم کی رات خصوصی طور پر عبادت کی ترغیب اِرشاد فرماتے ہوئے فرمایا کہ اس رات کو عبادت میں گُزارو اور دن کو روزہ رکھو، یہی وجہ ہے کہ صحابۂ کرام عَلَیْہِمُ الرِّضْوَان  اور بزرگانِ دِین عَلَیْہِم رَحْمَۃُ اللّٰہ ِالْمُبِیْناس ماہ میں خُود بھی نفل عبادات کی کثرت فرماتےاور مسلمانوں کو بھی اس کی ترغیب ارشاد فرماتے،لہٰذا ہمیں بھی چاہئے کہ شور و غُل اور طرح طرح کے گُناہوں