Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

تھے۔(1)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یاد رہےکہ مالکِ کونین، رحمتِ دارین صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کا اِس مُقَدَّس شب میں خُصُوصِیّت کے ساتھ نفل عبادات بجالانا اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کے عذاب اور اُس کی ناراضی سے پناہ طلب کرنا تعلیمِ اُمَّت کے لئے تھا تاکہ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کی اُمَّت بھی آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی پیروی کرتے ہوئے اس شب میں زیادہ سے زیادہ نفل عبادات بجالائے اور اللہ عَزَّ وَجَلَّ کی بارگاہ سے ملنے والے اِنعامات اور رحمتوں کے فیضان سے ہرگز ہرگز محروم نہ رہے۔ آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ  کاتَوبہ و اِسْتِغْفار فرمانا نیزرَبّ تعالیٰ کی ناراضی اور اُس کے غضب سے پناہ مانگنا ہرگز ہرگز آپ صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَسے مَعَاذَاللہعَزَّ وَجَلَّ گُناہوں کے صادر ہوجانےکے سبب نہ تھا کیونکہ نہ صرف نبیِ کریم،رؤفٌ رَّحِیْم صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ بلکہ تمام انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام اللہ عَزَّ  وَجَلَّ  کے فضل و کرم سے  گُناہوں سے معصوم(یعنی گناہوں سے پاک) ہیں کہ  ان سے گُناہ ہوہی نہیں سکتے۔ جیساکہ

شارِحِ بُخاری حضرت عَلّامہ مولانا مفتی محمد شریفُ الحق امجدی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ارشاد فرماتے ہیں:سارے انبیائے کرام عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام  خُصُوصاً ہمارے حُضُورِ اقدس صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ تمام گُناہوں سے معصوم ہیں۔(2)اسی طرح مُفَسِّرِ شَہِیر، حکیم الاُمَّت مفتی احمد یار خان رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ فرماتے ہیں:حضراتِ اَنبیاء گُناہوں سے معصوم ہیں کہ گُناہ کرسکتے ہی نہیں۔(3)

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                            صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی مُحَمَّد

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!یقیناً ہم سب بہت خُوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

[1] کنز العمال،کتاب الفضائل،باب فضل الازمنۃ،لیلۃ النصف من شعبان،الجزء:۱۴،۷/۷۹،حدیث:۳۸۲۸۸

2… فتاویٰ شارِحِ بُخاری،۱/۳۶۳

3… مرآۃ المناجیح، ۳/۳۶۴\