Book Name:Shaban ul Muazzam main nafil ibadaat

مجھے زِیارت عطا ہو ، آگے اُن کا کرم بے حد و بےاِنْتہا ہے۔ مُنہ مدینۂ  طیّبہ کی طرف ہو اور دل حُضُور ِاَقدسصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کی طرف،ہاتھ باندھ کر پڑھے اور یہ تَصوُّر باندھے کہ رَوضۂ اَنْور کے حُضُور حاضِر ہوں اور یقین جانے کہ حُضُورِ اَنْور صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ مجھے دیکھ رہے ہیں،میری آواز سُن رہے ہیں اور میرے دِل کے خیالات سے باخبر ہیں ۔ (الوظیفۃ الکریمہ، ص ٢٨بتغیر قلیل)

میٹھے میٹھے اسلامی بھائیو!اگر ہم بھی اعلیٰ حضرت رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ  کے بتائے ہوئے طریقے پرعمل کرتے ہوئے اِخْلاص واِسْتقامت کے ساتھ دُرُودِ پاک پڑھنے کی عادت بنائیں گے  تو اِنْ شَآءَ اللہعَزَّ  وَجَلَّ دِیْدارِ مُصْطَفٰے سے مُشَـرَّف ہونے کے ساتھ ساتھ دین و دُنیا کے بے شُمار فوائد حاصل ہوں گے۔آئیے ترغیب کیلئے دُرُودِ پاک کے کچھ فَضائل سُنتے ہیں ۔چُنانچہ

حضرت سیِّدُناشیخ عبدُالحق مُحدِّثِ دہلوی رَحْمَۃُ اللّٰہ ِتَعَالٰی عَلَیْہ ’’جذبُ الْقُلوب‘‘میں اِرْشاد فرماتے ہیں :جب بندۂ مُومن ایک بار دُرُود شریف پڑھتا ہے تو اللہ عَزَّ  وَجَلَّاس پردس (10)بار رَحمت بھیجتا ہے، دس (10)دَرَجات بُلَند کرتا ہے، دس (10)نیکیاں عَطا فرماتا ہے، دس (10)غُلام آزاد کرنے کا ثواب اور بیس (20)غَزَوات میں شُمولیت کا ثواب عَطافرماتا ہے،دُرُودِپاک سببِ قَبولیتِ دُعا ہے،اِس کے پڑھنے سے شَفاعتِ مُصْطَفٰے واجب ہوجاتی ہے،بابِ جنَّت پر مُصْطَفٰے جانِ رحمت صَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ واٰلِہٖ وَسَلَّمَ کا قُرب نصیب ہوگا،دُرُودِپاک تَمام پریشانیوں کو دُور کرنے اور تَمام حاجات کی تکمیل کے لیے کافی ہے، دُرُودِپاک گُناہوں کا کَفَّارہ ہے،صَدَقے کا قائم مَقام بلکہ صَدَقے سے بھی اَفضل ہے۔ مزیدفرماتے ہیں:دُرُود شریف سے مصیبتیں ٹلتی ہیں، بیماریوں سے شِفا حاصل ہوتی ہے، خَوْف دُور ہوتاہے، ظُلم سے نَجات حاصل ہوتی ہے، دُشمنوں پرفَتْح حاصل ہوتی ہے، اللہ عَزَّ  وَجَلَّ کی رِضا حاصل ہوتی اور دل میں اُس کی مَحَبَّت پیدا ہوتی ہے، فِرِشتے اُس کا ذِکر کرتے ہیں، اَعمال کی تکمیل ہوتی ہے، دل و جان اور  اَسباب و مال کی پاکیزگی حاصل ہوتی ہے، پڑھنے والاخُوشحال ہوجاتاہے، بَرَکتیں حاصل ہوتی ہیں بلکہ  اَولاددَر اَولاد چار