افسوس ناک حادثہ

مفتى علیم الدّین نقشبندى صاحب کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مفسرِ قراٰن حضرت مولانا جلالُ الدّىن قادرى صاحب رحمۃ اللہ علیہ کے بھائى مفتى علىم الدّىن نقشبندى صاحب (مٹھىاں کھارىاں، پنجاب، پاکستان) کے انتقال کی خبر ملنے پر براہِ راست (Live)مَدَنی مذاکرے میں مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت فرمائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے اہلِ خاندان اور شاگردوں کو مسجد بنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے فرمایا:زہے نصىب! حضرت کے ایصالِ ثواب کی نیّت سے حضرت کے تَلامِذہ اور اہلِ خاندان مِل کر میرا مشورہ ہے کہ ”فىضانِ علىم الدّىن“ کے نام سے مسجد بنادىں، ىہ بنانے والوں کے لئے بھى صدقۂ جارىہ ہوگی اور حضرت کے لئے بھى ثواب کا ذرىعہ بن جائے گی۔ اللہ پاک حضرت کے فىوض و برکات سے ہمیں مالا مال فرمائے، اٰمین۔

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام ملنے پر مرحوم مفتی علیم الدّین نقشبندی کے صاحبزادے مولانا زبیر نقشبندی اور مرحوم کے دو بھتیجوں مفتی محمود احمد قادری اور مفتی مسعود احمد قادری نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا۔

حافظ قاری جاوید سیالوی صاحب کے انتقال پر تعزیت

سگِ مدىنہ محمد الىاس عطّاؔر قادرى رضوى عُفِیَ عَنْہُ کى جانب سے مولانا فىصل جاوىد سىالوى صاحب کى خدمت مىں:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

دعوتِ اسلامى کى مرکزى مجلسِ شورىٰ کے رُکن حاجى ىعفور رضا عطّارى کے ذرىعے یہ افسوس ناک خبر ملى کہ آپ کے والدِ محترم حضرت مولانا حافظ قارى جاوىد سىالوى صاحب 16جمادَی الاُخریٰ 1440سنِ ہجری بلڈکینسر کے سبب بعمر61سال پنڈی میں انتقال فرما گئے، اِنَّا لِلہِ وَاِنَّآ اِلَیْہِ رٰجِعُوْن۔ مىں آپ جناب سے اور مرحوم کے بھائىوں شىخُ الحدىث حضرت علّامہ حافظ عبدالستار سعىدی، قارى عبدالجبار سلطانی، چودھرى ذوالفقار احمد اور تمام ہى سوگواروں سے تعزىت کرتا ہوں۔(اس کے بعد امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے دُعائے مغفرت فرمائی اور مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لئے ایک مدنی پھول بیان فرمایا:) امام ابنِ ابی الدّنىا نقل کرتے ہىں کہ اىک بزرگ نے فرماىا: ہم نے پہلے کے بزرگوں کو دىکھا کہ وہ حضرات لوگوں کى بےعزّتى کرنے سے بچنے کو نماز روزے سے بڑھ کر عبادت تصور کىا کرتے تھے۔ (موسوعۃ ابن ابی الدنیا، الغیبۃ وذمھا،ج4، ص357، رقم: 55) زہے نصىب مرحوم کے اىصالِ ثواب کى نىّت سے مرحوم کى آل سے جو دعوتِ اسلامى کے مدنى قافلے مىں سفر کرسکتے ہیں تو وہ مدنى قافلے مىں سفر کى سعادت حاصل کرىں اور ہوسکے تو ایصالِ ثواب کی نیّت سے 2500روپے کے مدنى رسائل مکتبۃُ المدىنہ سے خرىد فرماکر تقسىم فرما دىں۔ اللہ پاک نے اگر مال دىا ہے اور حىثىت بھی ہے تو اىصالِ ثواب کے لئے اىک مسجد بنادىں، آپ کے لئے بھی صدقۂ جاریہ ہوگا اور اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ مرحوم کا بھی بىڑا پار ہوگا۔ بے حساب مغفرت کى دُعا کا ملتجى ہوں۔

نماز کى پابندى! کرتے، کرواتے رہئے!

مدنى چىنل! دىکھتے رہئے!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صلَّی اللہُ علٰی محمَّد

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام ملنے پر شىخُ الحدىث حضرت علّامہ حافظ عبدُالستار سعىدی صاحب دَامَ ظِلّہ نے صُوری پیغام کے ذریعے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا شکریہ ادا کیا اور دعوتِ اسلامی کی ترقی و عروج کے لئے دُعا فرمائی۔

الحاج حافظ محمد ابراہیم اشرفی صاحب کے انتقال پر تعزیت

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے الحاج حافظ محمد ابراہیم اشرفی صاحب([1])(فتح پور کانپور ہند) کے انتقال کی خبر ملنے پر صَوتی پیغام کے ذریعے ان کے بیٹے خلیفۂ سرکارِ کلاں حضرت علّامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی صاحب سمیت جُملہ سوگواروں سے تعزیت کی اور مرحوم کے لئے دُعائے مغفرت کرتے ہوئے ایصالِ ثواب بھی کیا۔

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا تعزیتی پیغام ملنے پر حضرت علّامہ مولانا محمد ہاشم اشرفی صاحب نے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو واٹس اپ کے ذریعے تحریری شکریہ نامہ بھیجا۔

تعزیت و عیادت کے پیغام علما و مشائخ کے نام

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے آلِ گنجِ شکر، اولادِ بابا فرید حضرت مولانا پیر رشید احمد چشتی فاروقی فریدی([2]) (مدینۃُ الاولیاء ملتان)کے انتقال پر حاجی فیضِ مصطفےٰ چشتی، حاجی محمد شاہد چشتی اور حافظ قطبُ الدّین چشتی سے ٭حضرت مولانا چودھری محمد اکرم سعید([3])(سردارآبادفیصل آباد) کے انتقال پر حضرت علّامہ مولانا سعید احمد اسعد صاحب، ابو بکر سعید، مولانا محمد اشرف سعید، مولانا محمد ذیشان سعید اور مولانا محمد سلیم سعید سے ٭حضرت مولانا پروفیسر قاری ریاض احمد قادری بدایونی صاحب([4])(بابُ المدینہ کراچی) کے انتقال پر ڈاکٹر اسماعیل بدایونی اور آفتاب احمد سے ٭حضرت مولانا محمد انور نقشبندی صاحب([5])(گوجرانوالہ)کے انتقال پر حضرت مولانا خلیلُ الرّحمٰن نقشبندی، عتیق نقشبندی اور محمد عظیم نقشبندی سے ٭حضرت سیّد چند پیر شاہ صاحب([6])(ڈھبہ کرسیال میانوالی) کے انتقال پر سیّد اصغر حسین شاہ صاحب، سیّد منوّر حسین شاہ صاحب اور سیّد جاوید حسین شاہ صاحب سے تعزیت کی اور مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کیا، جبکہ نبیرۂ اعلیٰ حضرت، حضرت مولانا توصیف رضا خان قادری رضوی صاحب ٭شیخُ الحدیث و التّفسیر حضرت علّامہ مولانا یوسف نقشبندی صاحب (مہتمم جامعہ مصطفائی رضوی سردار آباد فیصل آباد) ٭حضرت مولانا محمد حسن رضا خان نوری صاحب (پٹنہ بہار، ہند) اور ٭حضرت مولانا محمد ناصر حسین خان اشرفی صاحب کی بیماری کی خبر ملنے پر ان سے عیادت کی اور دُعائے صحت فرمائی۔

افسوس ناک حادثہ

20فروری 2019ء بروز بدھ کو بنگلہ دیش کے دارُالحکومت ڈھاکہ کے چاک بازار کی عمارت میں آگ لگنے کے باعث 70افراد کے انتقال اور 50سے زائد افراد کے زخمی ہونے کی خبر ملنے پر شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے صَوتی پیغام کے ذریعے مرحومین کے لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے مرحومین کے لئے دُعائے مغفرت اور زخمیوں کے لئے دُعائے صحت فرمائی۔

تعزیت کے مختلف پیغامات

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ٭محمد عارف مدنی و برادران سے ان کے والد صوبیدار جمیل عطّاری اور امّی جان (مدینۃُ الاولیاء ملتان) ٭غلام یٰسین عطّاری مَدَنی (مدرس جامعۃُ المدینہ لودھراں) و برادران سے ان کے والدخیبر زمان سہروردی (لودھراں) ٭جناب الحاج ڈاکٹر پرویز نوری صدیقی صاحب و برادران سے ان کی والدہ (مدینۃُ المرشد بریلی شریف ہند) ٭جناب محمد انور عرف ببو صاحب سے ان کے بچّوں کی امّی (مدینۃُ المرشد بریلی شریف ہند) ٭مبلغِ دعوتِ اسلامی اکبر رضا عطّاری و برادران سے ان کے والد حاجی محمد راشد رضوی ٭مبلغِ دعوتِ اسلامی حاجی افضل عطّاری سے ان کے بچّوں کی امّی (بابُ المدینہ کراچی) ٭مظہر صاحب سے ان کے بیٹے حافظ محمد رفیع الدّین عطّاری (طالبِ علم مدرسۃُ المدینہ) کے انتقال پر لواحقین سے تعزیت کی، دُعائے مغفرت و ایصالِ ثواب کیا اور لواحقین کو مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے مسجد بنانے، مدنی رسائل تقسیم کرنے، مدنی قافلوں میں سفر کرنے، ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دعوتِ اسلامی کے ساتھ منسلک رہنے وغیرہ کی ترغیب دلائی۔



1 وفات:24جمادَی الاُخریٰ1440ھ/2مارچ2019ءبروزہفتہ

2 وفات:5جمادَی الاُخریٰ1440ھ/11فروری2019ءبروزپیر

3 وفات:10جمادَی الاُخریٰ1440ھ/16فروری2019ءبروزہفتہ

4 وفات:30جمادَی الاُولیٰ1440ھ/6فروری2019ءبروزبدھ

5 وفات:14جمادَی الاُخریٰ1440ھ/20فروری2019ءبروزبدھ

6 وفات:23جمادَی الاُخریٰ1440ھ/یکم مارچ2019ءبروزجمعہ


Share

Articles

Comments


Security Code