عاجزی بھرا جوابی صَوتی پیغام

اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ  الرَّحمٰن کے سو سالہ عرس کے موقع پر برىلى شرىف مىں آئے ہوئے الحاج محمد سعید نوری صاحب مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی (بانی رضا اکیڈمی ہند) نے صَوتی پیغام کے ذریعے امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے کچھ یوں کہا:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ آج (25صفرالمظفر1440ھ) میں برىلى شرىف مىں حاضر ہوں اور ىہاں پر سىّدُنا اعلىٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا عرس شرىف بڑے ہی شاندار طرىقے سے ہوا۔ لوگوں کا اِزدِحام تھا، اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ یہاں بہت بڑا مجمع تھا اور لوگ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے مزار پر خوب چادرىں چڑھا رہے تھے۔ آپ کے ىہاں (مدنی چینل و سوشل میڈیا) سے جو منقبت پىش کى گئى ہے(100سالہ عُرسِ اعلیٰ حضرت ہے) تقریباً ہر گاڑی میں وہی چل رہی تھی۔ مَا شَآءَ اللّٰہ رضویات  اور  صَد (100) سالہ عرسِ رضوی کے تعلق سے آپ کی بڑی خدمات ہىں۔ مىں نے اپنے احباب سے عرض بھى کىا کہ پورى دنىا مىں مولانا الىاس قادرى صاحب نے اعلىٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے100سالہ عرس کى جو تحرىک چلائى ہے اس پر ”مولانا الىاس قادرى صاحب کو صَد (100) سالہ عرسِ رضوى اىوارڈ دىنا چاہئے،“ تحرىک اور لوگوں نے بھى چلائى ہے، مَا شَآءَ اللّٰہ کافى لوگوں نے اس میں حصہ لىا مگر اس مىں آپ کا نام سب سے نماىاں ہے۔ اللہ تعالىٰ آپ کى عمر مىں برکت عطافرمائے، مىرے لئے بھى دعا فرمائىں۔

عاجزی بھرا جوابی صَوتی پیغام

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدىنہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے محترم جناب الحاج محمد سعىد نورى (رضا اکىڈمى)!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

اللہ پاک آپ کو شاد و آباد پھلتا پھولتا مدىنے کے سدا بہار پھولوں کے صدقے مسکراتا رکھے۔ جناب کا صَوتی پىغام تشرىف لاىا، آپ نے مجھ غرىب کى بڑى حوصلہ افزائى فرمائی، آپ کے بَھلے جذبات مرحبا!

عالی جاہ! مىں نے کچھ بھى نہىں کىا، ىہ تو مىرے رضا کا تَصَرُّف ہے جس سے جو چاہىں کروالىں۔ اللہ کى رحمت سے25دن تک مسلسل ہمارے ىہاں مدنی چینل پر ىہ سلسلے رہے اور رضا، رضا ہوتا رہا۔ اب رہا وہ عالمی اىوارڈ! اگر ”امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ  الرَّحمٰن“ الىاس قادرى کو اپنا  غلام تسلىم کرلىں اور اپنے غلاموں مىں قبول فرمالىں تو خدا کى قسم! ىہ بہت بڑا اىوارڈ ہوگا۔ آپ25 مرتبہ اپنے لَب مبارَک سے بارگاہِ اعلىٰ حضرت مىں یہ درخواست کرىں کہ ”الىاس قادری کو اپنا غلام بنالیجئے“، بس اىک ہى رَٹ لگالىں، انہوں نے اپنا غلام بنالىا تو سمجھ لیں کہ مجھے میرا اىوارڈ مل گىا۔ باقى رہا ىہ دنىوى اىوارڈ تو اس میں شہرت کا سبب ہے، اور حبِ جاہ کی آفت میں جاپڑنے کا خطرہ ہے، اس سے مجھے کیا ملے گا ؟ نہ ىہ (دنیوی ایوارڈ) قبر مىں کام آتا ہے، نہ یہ محشر مىں کام آئے گا، ہاں! مسلمانوں کى دعائىں کام آئىں گى، عاشقانِ رضا کى دعائىں کام آئىں گى۔

بہرحال یہ آپ کا حسنِ ظن ہے! سب نے مل کر ہى کىا ہے، خصوصاً ہمارے حافظ اشفاق مدنی! جنہوں نے درسِ نظامى ہمارے ىہاں (جامعۃُ المدینہ بابُ المدینہ کراچی) سے ہى کىا ہے، بہت اچھے نعت خواں ہىں، گاڑىوں مىں جو منقبت چل رہی تھى ىہ انہی کى آواز ہے، مَاشَآءَ اللّٰہ یہ پچىس راتىں مسلسل ٹائم دىتے رہے، اللہ کى رحمت سے بڑے عاشقِ رضا ہىں ان کے لئے بھى دعا فرمائىے گا، ہم سب کے لئے دعا فرمائىے اور اپنى دعوتِ اسلامى کے لئے بھى دعا فرماتے رہئے، آپ کى رضا اکىڈمى بھى ہمارى ہے، دعوتِ اسلامى آپ کى ہے ہم سب اىک ہى ہىں۔ اللہکرىم رضا اکىڈمى کو بھى دن بارھوىں رات پچیسوىں ترقى عطا فرمائے، آپ کى کاوشىں قبول ہوں۔ بے حساب مغفرت کى دعا کا ملتجى ہوں اور رضا اکىڈمى کے تمام اراکىن کو مىرا پچىس مرتبہ سلام!

اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ مدینۃُ المرشد برىلی شرىف مىں سرکارِ اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کا صَد(100)سالہ عرس شاىانِ شان طرىقے پر مناىا گىا۔ مَا شَآءَ اللّٰہ ہم نے اس کے مناظر دیکھے ہىں، مدنى چىنل پر بھی یہ مناظرچلائے گئے تھے، اللہ کى رحمت سے کثىر اجتماع تھا، اللہ پاک قبول فرمائے اور جنہو ں نے اس مىں دامے، دِرمے، قدمے، سُخنے حصہ لىا اللہ کرىم سب کو امامِ اہلِ سنّت کى برکتوں سے مالا مال فرمائے، ان کے فىوض و برکات ہم سب کو نصىب کرے۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم

وَزْن کم کرنے والے کی حوصلہ افزائی

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے 1439 ہجری کے حج کے موقع پر موریشس کے اسلامی بھائی حاجی عبداللہ عطّاری نے ملاقات کی سعادت پائی، دورانِ ملاقات امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے انہیں وَزْن کم کرنے کے بارے میں ترغیب دلائی، کم و بیش ایک ماہ کے بعد انہوں نے بذریعہ صَوتی پیغام امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ سے عرض کی:

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ!

پیارے باپا جان! عبداللہ عطّاری موریشس سے عرض کررہا ہوں: اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اس سال حج پر مکّے شریف میں آپ سے ملاقات کی سعادت حاصل ہوئی تھی، آپ سے جب میں نے دم کرنے کے لئے عرض کی تو آپ نے فرمایا تھا کہ پورے بَدن پر دَم کی ضَرورت ہے اور وزن کم کرنے کے بارے میں ارشاد فرمایا تھا۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ جذبہ ملا، اس وقت میرا وزن93 Kg. تھا، حج سے واپس آنے کے بعد آپ کے ترغیب دلانے پر میں ایک مہینے میں11Kg. وزن کم کرنے میں کامیاب ہوگیا ہوں۔ اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ اب میرا وزن82Kg. ہوچکا ہے۔ پیارے باپا جان! میرا ہدف 70یا72Kg. تک وَزْن کم کرنے کا ہے، مگر کچھ لوگوں نے مجھ سے کہا کہ اتنا کم نہ کریں ورنہ اندرونی پرابلم ہوسکتی ہیں،78Kg. تک مناسب رہے گا۔ اس حوالے سے بھی راہنمائی فرمائیے گا کہ میں کتنا وزن کم کروں؟ جَزَاکَ اللہ باپا! آپ نے جذبہ دیا۔ اَلْحَمْدُلِلّٰہِ میں اپنے آپ کو بہت فِٹ اور بہت زیادہ ہلکا پھلکا محسوس کررہا ہوں۔

شیخِ طریقت، امیرِ اہلِ سنّت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے جوابی صَوتی پیغام میں ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے ارشاد فرمایا:

نَحْمَدُہٗ وَنُصَلِّیْ وَنُسَلِّمُ عَلٰی رَسُوْلِہِ النَّبِیِّ الْکَرِیْم

سگِ مدینہ محمد الیاس عطّاؔر قادری رضوی عُفِیَ عَنْہُ کی جانب سے میٹھے میٹھے مدنی بیٹے حاجی عبداللہ عطّاری!

اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ وَرَحْمَۃُ اللّٰہِ وَبَرَکَاتُہٗ

مَا شَآءَ اللّٰہ! آپ کی پیاری پیاری آواز سنی، مرحبا! آپ نے 11Kg. وزن اتنی جلدی کم کرلیا، اللہ کریم آپ کو صحتوں، عافیتوں، راحتوں بھری طویل زندگی عطا کرے، اٰمین۔ بیٹے! اتنی جذباتی اسپیڈ ٹھیک نہیں ہے، طِب کے اعتبار سے ایک مہینے میں5Kg. وزن کم کیا جائے۔ ایک دَم سے اتنا زیادہ وزن کم کریں گے تو پھر آپ کو کمزوری محسوس (Feel) ہوسکتی ہے۔ آپ ایک ماہ میں5Kg. کا ہدف رکھئے۔ انسان کا وزن اس کی ہائٹ (Height) کے مطابق ہونا چاہئے، مثال کے طور پر آپ کی ہائٹ 6فِٹ ہے تو پھر آپ کا وزن72Kg. ہونا چاہئے۔ ایک اِنچ پر1Kg. وزن، یوں 6فٹ میں72اِنچ بنیں گے۔ اس طرح آپ اپنے قَد کے حساب سے وزن کرلیجئے۔ بے حساب مغفرت کی دُعا کیجئے گا اور اسلامی بھائیوں کو میرا سلام!

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!          صلَّی اللہُ تعالٰی علٰی محمَّد

نوٹ:موٹاپے کے نقصانات، وزن کم کرنے کے فوائد اور اس کا طریقہ جاننے کیلئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”وزن کم کرنے کا طریقہ“ پڑھئے۔


Share

Articles

Comments


Security Code