آؤ بچوں حدیث رسول صلی اللہ علیہ وسلم    سنتے ہیں

ہمارے پیارے نبی  صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:

اِتَّقُوا اللہَ فِیْ ھٰذِہِ الْبَھَائِم ِالْمُعْجَمَۃِ یعنی ان بےزبان جانوروں کے بارے میں  اللہ پاک سے ڈرو۔(ابو داؤد،ج3،ص32،حدیث:2548)

پیارے بچّو!: جانور پر ظُلْم انسان کے ظُلْم سے بَدتَر ہے کیونکہ انسان زبان والا ہے اپنے دُکھ دوسروں سے کہہ سکتا ہے بے زبان جانور خدا کے سواء کس سے کہے۔(مراٰۃ المناجیح،ج3،ص100) 

افسوس!بعض بچّوں کو جانوروں(Animals) کو ستانے میں مَزہ آتا ہے، کبھی بلّی(Cat) کی دُم کھینچیں گے توکبھی چِڑیا کو پتّھر مار کر اُڑا دیں گے۔  پیارے بچّو! دنیا میں تو یہ جانور ہمارے امّی ابّو یا ٹیچرکو ہماری شکایت نہیں کر سکتے اسی لئے ہمیں کوئی ڈر نہیں ہوتا لیکن ہمیں اور سبھی جانوروں کو پیدا کرنے والا  اللہ پاک تو سب دیکھتا اور جانتا ہے لہٰذا کسی بھی جانور یا پرندے کو تکلیف مت دیں۔

_______________________

٭…حیدر علی مدنی   

٭…ماہنامہ فیضانِ مدینہ ،کراچی


Share

Articles

Comments


Security Code