ایک ہفتے میں قرآن پاک حفظ کرلیا

امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کےمشہور شاگرد(Famous Student)امام محمد بن حَسَن  رحمۃ اللہ علیہ  جب عِلم سیکھنے کے لئے امامِ اعظم کی خدمت میں حاضر ہوئے تو امام صاحب نے ان سے پوچھا: بیٹا! کیا آپ نے قراٰنِ کریم حِفظ(Memorize) کرلیا ہے؟ عرض کیا: جی نہیں۔امامِ اعظم نے ارشاد فرمایا: پہلے قراٰنِ پاک حفظ کریں۔ سات دن گزرنے کے بعد امام محمد بن حَسن  رحمۃ اللہ علیہ  ایک بار پھرحاضرہوگئے۔ امامِ اعظم ابوحنیفہ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:میں نے آپ سے کہا تھا کہ قراٰنِ کریم حفظ کرکے آئیے گا۔انہوں نے عرض کیا:میں نے قراٰن حفظ کرلیا ہے۔(روح البیان،ج5،ص140)

اللہ پاک نے امام محمد بن حَسن   کو کس قدر شاندار قوتِ حافظہ (Memory )میں پورا قراٰنِ کریم زبانی یاد کرلیا اور حافظِ قراٰن بن گئے ۔

پیارے بچّو! اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کا حافِظہ بھی خوب مضبوط ہوجائے اور جو سبق وغیرہ یاد کریں اُسے نہ بھولیں تو پابندی سے پانچوں نمازیں پڑھنے کی عادت بنائیں اور نمازوں کے بعد اللہ  کریم سے اپنے حافظے کی مضبوطی کی دُعا کیا کریں ۔  اِنْ شَآءَ اللہ اس کا فائدہ (Benefit) آپ خود دیکھیں گے۔

ہوجایا کرے یاد سبق جلد الٰہی!                                    مولیٰ تُو مِرا حافِظہ مضبوط بنادے

( وسائلِ بخشش (مُرَمَّم) ،ص113)

_______________________

٭…ابو الحسان عطاری مدنی 

٭…ماہنامہ فیضان مدینہ کراچی


Share

ایک ہفتے میں قرآن پاک حفظ کرلیا

الفاظ تلاش کیجئے

پیارے بچو! آپ نے اس ٹیبل کے  حروف مِلا کر  نیچے دئیے گئے چھ الفاظ تلاش کرنے ہیں، ان لفظوں کو اُوپر سے نیچے، دائیں سے بائیں تلاش کر سکتے ہیں جیسے ٹیبل میں لفظ اسلام کو تلاش کیا گیا ہے۔

(1) اللہ (2)احمد (3)قراٰن  (4)حدیث (5)مکّہ (6)مدینہ

ا

ی

ق

ر

اٰ

ن

س

ع

ق

س

ل

د

ی

ھ

د

ی

س

ٹ

ل

م

ت

ا

ڈ

ح

د

ی

ث

ا

ح

ڈ

ل

ث

م

ک

ح

ا

م

ک

س

ل

ص

ا

ح

م

د

ا

ر

د

ہ

ڈ

ن

ث

خ

و

م

ک

ہ

د

م

د

ی

ن

ہ



Share

Articles

Comments


Security Code