دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

101سالہ عُرسِ اعلیٰ حضرت25صفرُالمظفر کو اعلیٰ حضرت امامِ اہلِ سنّت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کا عُرس مبارک عقیدت و احترام سے منایا جاتا ہے۔ دعوتِ اسلامی کے زیرِ اِہْتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی عرسِ اعلیٰ حضرت منایا گیا۔ ماہِ صَفرُ المظفر کا چاند نظر آتے ہی مدنی چینل کے مقبول سلسلے ’’فیضانِ اعلیٰ حضرت‘‘ کا آغاز ہوگیا جس میں نہایت دِل نشین انداز میں اعلیٰ حضرت  رحمۃ اللہ علیہ کے فضائل و مَناقب کا بیان ہوتا رہا۔مقابلہ ذوقِ نعت کا سلسلہ بھی ہوا جس میں مختلف جامعاتُ المدینہ کے طَلَبۂ کرام نے حصہ لیا،فائنل جامعۃُ المدینہ فیضانِ بخاری (کراچی) نے جیتا جنہیں قیمتی تَحائف سے نوازا گیا۔ 25صَفرُ المظفر کو عالَمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں اعلیٰ حضرت کے 101 سالہ عُرس کی مناسبت سے اجتماعِ ذکر و نعت کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے نگران مولانا محمد عمران عطّاری  مُدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے سنّتوں بھرا بیان فرمایا، بعد از بیان جامعۃُ المدینہ سے فارغُ التّحصیل علمائے کرام کَثَّرَھُمُ اللہُ  کی دستار بندی کاسلسلہ ہوا۔ دستارِ فضیلت اجتماعات جامعاتُ المدینہ (دعوتِ اسلامی) سے سال 2019ء میں 750طلبۂ کرام نے درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) مکمل کرنے کی سعادت پائی۔ ان طَلَبہ کے اعزاز میں 25 صفرُالمظفر 1441ھ کو اعلیٰ حضرت کے 101 سالہ عُرس کے موقع پر کراچی، حیدرآباد،  ملتان، اوکاڑہ، فیصل آباد، لاہور، گوجرانوالہ اور اسلام آباد کے مَدَنی مَراکزمیں دستارِ فضیلت اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں مفتیانِ کرام و عُلَمائے کرام، نگرانِ شوریٰ، اراکینِ شوریٰ، اساتذہ و طلبۂ کرام، طلبہ کے سرپرستوں اور ہزاروں کی تعداد میں اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ کراچی میں212، لاہور میں 200، ملتان شریف میں 94،فیصل آباد میں 60،اوکاڑہ میں 67، وفاقی دارُالحکومت اسلام آباد میں 55، حیدرآباد میں 43 اور گوجرانوالہ میں19فارغُ التحصیل اسلامی بھائیوں کی دستار بندی کی گئی۔ دعوتِ اسلامی کے تحت 1995ء سے لے کر 2019 تک 775 جامعاتُ المدینہ قائم ہوچکے ہیں اور اب تک 4ہزار سے زائد اسلامی بھائی درسِ نظامی (یعنی عالم کورس) مکمل کر چکے ہیں۔عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں ہونے والے مدنی کام ٭مجلسِ تاجران برائے گوشت کے تحت 4اور 5نومبر 2019ء کو 2دن کا سنّتوں بھرا اجتماع مُنْعَقد ہوا جس میں پاکستان کے مختلف شہروں سے سلاٹر ہاؤس، مویشی منڈی، چمڑا منڈی، مٹن، بیف اور چکن کا کام کرنے والے 450 اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔ امیرِ اہلِ سنّت  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مَدَنی مُذاکروں جبکہ اراکینِ شوریٰ و مبلغینِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کے ذریعے ان اسلامی بھائیوں کی تربیت کی جبکہ مختلف مدنی حلقوں کے ذریعے اہم شَرعی مسائل بھی بیان کئے گئے ٭4نومبر 2019ء کو حیدآباد ریجن اور گوادر زون کے ذمّہ داران کا مَدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری نے صفائی ستھرائی اور دیگر معاملات پر شُرَکا کی تربیت کی اور مدنی کاموں میں فَعّال (Active) ہونے کا ذہن دیا۔ ایصالِ ثواب اجتماعات برائے اُمِّ عطّار امیرِاہلِ سنّت مولانامحمد الیاس عطّاؔر قادری  دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ  کی والدۂ محترمہ کے ایصالِ ثواب کے سلسلے میں مجلس ازدیادِ حُب کے تحت پاکستان بھر میں ایصالِ ثواب اجتماعات منعقد کئے گئے۔ مجلس ازدیادِ حُب کی جانب سے ملنے والی کارکردگی کے مطابق کراچی ریجن میں 24 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں کم و بیش 2000، حیدرآباد ریجن میں24 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں کم وبیش 1500، لاہور ریجن میں 26 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں کم وبیش 1500، فیصل آباد ریجن میں12 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں کم و بیش 800، ملتان ریجن میں35 مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں کم و بیش 4800 اور اسلام آباد ریجن میں 12مقامات پر ہونے والے اجتماعات میں کم و بیش 800 یعنی ٹوٹل 133 مقامات پر 11ہزار 400 سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی سعادت حاصل کی۔مجلس مزاراتِ اولیاء کے مدنی کام ٭حضرت سیّدُنا داتا علی ہجویری (لاہور) ٭حضرت سیّدُنا بہاؤالدّین زَکریا ملتانی (ملتان شریف) ٭حضرت سیّدُنا شاہ عبداللطیف بھٹائی (بِھٹ شاہ،سندھ) ٭حضرت شاہ سلیمان تونسوی (تونسہ شریف) ٭حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان نعیمی (گجرات) ٭حضرت علّامہ سیّد افسر علی شاہ قادری نقشبندی (کھاتہ چوک حیدرآباد) ٭خلیفہ و مرید مُحدّثِ اعظم پاکستان، حافظ ابوالخیر محمد ظہور احمد قادری رضوی نوری( کدھر شریف منڈی بہاؤالدین) ٭حضرت پیر غلام محمد قادری المعروف امام جلوی سرکار ڈھڈی والا (فیصل آباد) ٭نائبِ مُحدّثِ اعظم پاکستان حضرت علّامہ مولانا عبدالرشید رضوی قادری (سمندری، پنجاب) ٭استاذُالعُلَماء غلام نبی سیالوی چشتی (عارف والا) ٭حضرت حافظ عزیزُالرّحمٰن چشتی ( فیصل آباد) ٭حضرت پیر سیّد مراد علی شاہ (قلعہ مرادیہ سیالکوٹ) ٭شیخُ الحدیث و التفسیر حضرت علّامہ مولانا حافظ محمد عالم (سیالکوٹ) ٭حضرت پیر سیّد عاشق حسین المعروف بابو جی سرکار (ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین) ٭حضرت سیّدُنا محمد اعظم نقشبندی ( حسن ابدال ضلع اٹک) رحمۃ اللہ علیہم اَجْمعین اور دیگر کئی بُزُرگانِ دین و صوفیائے کرام کا سالانہ عرس ماہِ صفرُ المظفر میں نہایت عقیدت و احترام سے منایا گیا۔ ان بُزُرگانِ دین کے اَعْراس پر دعوتِ اسلامی کی مجلس مزاراتِ اولیاء کے تحت مزارات پر قراٰن خوانیوں کا سلسلہ ہوا جن میں کم و بیش تین ہزار عاشقانِ رسول نے شرکت کی، مزارات کے اطراف میں 140مدنی قافلوں کی آمد کا سلسلہ رہا جن میں ایک ہزار سے زائد عاشقانِ رسول شریک تھے۔ اجتماع ذِکرونعت بھی ہوئے جن میں 9ہزار سے زائد اسلامی بھائیوں نے شرکت کی، اس کے علاوہ 1697مدنی حلقوں، 303مدنی دوروں، 5225 چوک درسوں کا سلسلہ بھی ہوا اور سینکڑوں زائرین کو انفرادی کوشش کے ذریعے نماز اور سنّتوں پر عمل کی دعوت دی گئی۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

جانشینِ عطّار اور رُکنِ شوریٰ کا سفرِ یورپ صاحبزادۂ عطّار مولانا عُبید رضا عطّاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی اور رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطّاری نے 10تا 24 اکتوبر 2019ء کو یورپ کے مختلف ممالک کا مدنی دورہ کیا۔ دورے کا آغاز جرمنی سے ہوا جس کے بعد ڈنمارک، اسپین، فرانس، بیلجئم، اٹلی اور ناروے کا شیڈول رہا۔جانشینِ عطّار اور رکنِ شوریٰ نے مذکورہ ممالک میں کئی اجتماعات میں سنّتوں بھرے بیانات کئے اور ذِمّہ داران کو مدنی مشوروں میں قیمتی نِکات فراہم کئے جبکہ شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ بھی رہا۔

ذِمّہ دارانِ مِڈلینڈز اور ویلز زون کا تین دن کا اجتماع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ اسٹیچ فورڈ برمنگھم میں مِڈلینڈز اور ویلز زون کے اسلامی بھائیوں کے لئے تین دن کا سنّتوں بھرا اجتماع منعقد ہوا۔ اجتماع کا آغاز 25 اکتوبر 2019ء سے ہوا جس میں اہلِ علاقہ، ڈویژن اور زون سطح کے ذمّہ داران نے شرکت کی۔ رکنِ شوریٰ حاجی اظہر عطّاری اور نگرانِ مجالس نے سنّتوں بھرے بیانات کئےاور شُرَکا کی تربیت کرتے ہوئے انہیں 12مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔

جامعۃُ المدینہ مانٹریال کینیڈا میں کلاسز کا آغاز مجلس جامعۃُ المدینہ  نے9 اکتوبر 2019ء بروز بدھ سے مانٹریال کینیڈا میں جامعۃُ المدینہ کا آغاز کیا ہے۔

استنبول ترکی میں کُتُب میلہ ماہ نومبر میں ترکی کے شہر استنبول میں کُتُب میلہ (Book Fair) مُنْعَقدکیا گیا جس میں کئی ملکوں کے اشاعتی اداروں (Publishers) نے اپنے اپنے اسٹالز لگائے۔ کتب میلے میں دعوتِ اسلامی کی مجلس مکتبۃُ المدینہ العربیہ کی جانب سے بھی اسٹال لگایا گیا جس میں مکتبۃُ المدینہ سے شائع ہونے والے مختلف کُتُب و رَسائل کی نمائش کی گئی۔

ویک اینڈ اسلامک اسکول سسٹم دعوتِ اسلامی کی مجلس بیرونِ ممالک کی جانب سے ایک شعبہ بنام ”ویک اینڈاسلامک اسکول سسٹم“ بنایا گیا ہے جس میں چھٹی والے دن دینی تعلیمات کے حوالے سے کلاسز کا آغاز کردیا گیا ہے۔”ویک اینڈ اسلامک اسکول“میں 6 سے 14سال کی عمر تک کے بچّوں اور بچّیوں کے لئے چھٹی والے دن دو سے ڈھائی گھنٹے اسلامی تعلیمات کے چار پیریڈ ہوتے ہیں۔ اِنْ شَآءَ اللہ امریکہ اور آسٹریلیا کے مختلف شہروں میں بھی جلد ”ویک اینڈ اسلامک اسکول“ کا آغاز ہوجائیگا۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

عُلَمائے کِرام سے ملاقاتیں  مجلسِ رابطہ بِالعُلَماء کے ذمّہ داران نے ماہِ اکتوبر 2019ء میں 3470 عُلَمائے کرام سے ملاقاتیں کی۔ چند کے نام یہ ہیں:٭مفتی منیبُ الرّحمٰن (چیئرمین رؤیتِ ہلال کمیٹی) ٭مفتی اسماعیل  ضیائی (شیخ الحدیث دارالعلوم امجدیہ، کراچی) ٭مولانا صدیق ہزاروی (شیخ الحدیث جامعہ ہجویریہ، لاہور) ٭ مفتی جمیل احمد نعیمی  (ناظم تعلیمات جامعہ نعیمیہ، کراچی) ٭مفتی رضوان نقشبندی (مہتمم جامعہ انوار القراٰن، کراچی) ٭مفتی رفیق الحسنی(مہتمم جامعہ مدینۃ العلم، کراچی) ٭مولانا سیّد محمد مظہر سعید کاظمی (مہتمم جامعہ عربیہ انوار العلوم، ملتان) ٭مولانا سید محمد ارشد سعید کاظمی (شیخ الحدیث جامعہ عربیہ انوارالعلوم، ملتان) ٭مفتی مظہر فرید (مہتمم جامعہ فریدیہ، ساہیوال) ٭عطاءالمصطفیٰ ہزاروی(ناظم اعلیٰ تنطیم المدارس اہل سنّت پاکستان) ٭غلام محمد سیالوی  (ناظم تعلیمات تنطیم المدارس اہل سنّت پاکستان)

علمائے کرام کی مدنی مراکز ،جامعاتُ المدینہ اور دیگر شعبہ جات میں آمد

٭مفتی محمدابراہیم قادری (سکھر) اور  مولانا اکبر اخترالقادری نے  مدرستہُ المدینہ آن لائن فقیر کا پڑ حیدرآباد ٭مفتی رضاء المصطفیٰ ظریف القادری (مہتمم جامعہ قادریہ گوجرانوالہ)،مفتی ابوبکر صدیق رضوی ( مہتمم جامعہ فاروقیہ رضویہ، گوجرانوالہ)، مولانا طاہر رضوی ( خطیب جامع مسجد فیض مدینہ جلیل ٹاؤن، گوجرانوالہ)،مولانا اکرام ( ناظم جامعہ مدینۃ العلم، گوجرانوالہ)   ، مفتی احسان ( مدرس جامعہ مدینۃ العلم، گوجرانوالہ) اور مفتی شعبان قادری  ( مہتمم جامعہ نصرت الاسلام، گوجرانوالہ) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ ٭مفتی محمد عبدالرؤف چشتی (استاذ تخصص فی الفقہ جامعہ رضویہ مظہرالاسلام فیصل آباد )، مفتی عبدالقدیر سعیدی(سینئرمدرس جامعہ رضویہ فیصل آباد)، مولانا اعظم حسن چشتی بندیالوی ( مدرس جامعہ رضویہ)، مولانا فہیم قادری ( مدرس جامعہ رضویہ) نے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ فیصل آباد کا دورہ کیا۔ مجلسِ رابطہ بالعلماء کے ذمّہ داران نے عُلَمائے کرام کو خوش آمدید کہا اور  خدماتِ دعوتِ اسلامی سے آگاہ کیا۔مجلسِ رابطہ بِالعلماء کے زیرِ اہتمام مدارسِ  اہلِ سنّت کے 304 سے زائد طلبہ نے دعوتِ اسلامی کے قافلوں میں سفر کیا جبکہ 5000 سے زائد طلبہ، علما اور آئمہ نے دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وار سنّتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی۔

شخصیات سے ملاقاتیں دعوتِ اسلامی کی مجلسِ رابطہ کے ذمّہ داران نے گزشتہ ماہ کم و بیش 391 سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کیں،چند کے نام یہ ہیں:

کراچی زون: ٭عمران اسماعیل (گورنر سندھ) ٭روشن علی شیخ (صوبائی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ) ٭مرتضیٰ وہاب (مشیر قانون برائے وزیر اعلیٰ  سندھ) ٭ڈاکٹر امین یوسف زئی (D.IG ویسٹ زون) ٭شرجیل کریم کھرل (D.IG ساؤتھ کراچی) ٭ناصرحسین شاہ (صوبائی وزیر مذہبی امورو بلدیات) ٭ہارون احمد (صوبائی سیکرٹری مذہبی امور) ٭عامر فاروقی(D.IG ایسٹ زون) ٭جاوید مہر (D.IG ٹریفک) گڈاپ زون:٭ساجد جوکھیو (M.P.A) ٭جام کریم (M.N.A)  گوادرزون: ٭اسلم بزنجو (سابقہ وزیر) راولپنڈی و اسلام آباد زون: ٭سیّد مشاہدحسین خالد (ڈائریکٹر جنرل مذہبی اُمور) ٭آفتاب جہانگیر (پارلیمانی سیکرٹری برائے مذہبی امور) حیدرآباد زون: ٭صابر K.K (M.N.A) ٭عدیل چانڈیو (M.N.A) ملتان زون: ٭افتخاراحمد ( کمشنر) ٭وسیم سیال (R.P.O) لاہور زون: ٭راجہ بشارت (وزیر قانون پنجاب) ٭یوسف نسیم (چیف سیکرٹری پنجاب) ٭میاں اسلم اقبال (وزیر اطلاعات و صنعت و تجارت) ٭ذوالفقارگھمن (سیکرٹری اوقاف) ٭طاہر رضا خان بخاری (D.G اوقاف)فیصل آبادزون: ٭سردار غلام محمود ڈوگر ( R.P.O فیصل آباد) ٭محمود جاوید بھٹى (کمشنر فیصل آباد ڈویژن) میانوالی زون:٭اسد علی علوی (D.P.O میانوالی) بہاولپور زون: ٭نواب امان اللہ خان (سابق M.N.A، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری) ٭مہر محمدریاض (چیئرمین وزیراعلیٰ کمپلینٹ سیل) سرگودھا زون: ٭ڈاکٹر غوث محمد نیازى (سینیٹر خوشاب) پاکپتن زون: ٭سید صمصام بخاری (صوبائی وزیر) ٭سلیم اللہ واڑئچ (S.P انویسٹی گیشن) سیالکوٹ زون: ٭انورسیف (D.C جہلم) ہزارہ زون: ٭اورنگزیب (D.C  مانسہرہ) ڈیرہ اللہ یارزون: ٭پرویز چانڈیو (D.I.G پولیس سبی رینج) ٭میر دوستین خان ڈومکی (سابق وفاقی وزیر) رحیم یار خان زون: ٭میاں عبدالستار (سابق MNA) ڈیرہ غازی خان زون: ٭میاں ایوب قریشی (سابق I.G بلوچستان پولیس) میر پور خاص زون: ٭نديم الرّحمٰن ميمن (DCعمر کوٹ)

اوریا مقبول جان کا عالَمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کا وزٹ

 معروف کالم نگار،اینکر پرسن اوریا مقبول جان نے 19 اکتوبر 2019ء کودعوتِ اسلامی کے عالمی مَدَنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی کا وزٹ کیا جہاں  شیخُ الحدیث والتفسیر مفتی قاسم عطّاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، نگرانِ شوریٰ مولانا محمد عمران عطّاری مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی، رکنِ شوریٰ حاجی اطہر عطاری، رکنِ شوریٰ برکت علی عطاری اور دیگر ذمہ داران سے ملاقات کی اور مدنی مرکز میں قائم کئی شعبہ جات کا وزٹ کیا نیز دارُالافتاء اہلِ سنّت(دعوتِ اسلامی) اقصیٰ مسجد(صدر کراچی)  کا بھی وزٹ کیا جہاں  مولانا محمد شفیق عطاری مدنی سے  ملاقات کی۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

مدارسُ المدینہ آن لائن شارٹ کورسز کا افتتاح: پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت سیالکوٹ میں دو مختلف مقامات پر        مدارسُ المدینہ آن لائن شارٹ کورسز کاآغاز ہو اجس میں بنتِ عطّار سَلَّمَہَا الْغَفَّارْ نے خصوصی شرکت کی اور دونوں برانچز کا افتتاح کیا ٭5اکتوبر 2019ء کو بہاولپور میں 6نئے مدارسُ المدینہ آن لائن للبنات کا آغاز ہوا جن کے ذریعے بہت سی طالبات درسِ نظامی (عالمہ کورس) اور دیگر اسلامی کورسز کرسکیں گی ٭مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنات کے تحت مدینہ ٹاؤن فیصل آباد اور لالہ موسیٰ میں مدرسۃُ المدینہ للبنات کا آغاز کیا گیا جن میں داخلے لینے والی اسلامی بہنوں کو دُرُست مَخارِج کے ساتھ قراٰنِ پاک پڑھنے کا طریقہ سکھایا جائے گا۔ ان مدارس اور کورسز میں داخلے کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنی علاقہ نگران اسلامی بہن سے رابطہ فرمائیں۔

کورسز: ٭مجلس مکتوبات وتعویذاتِ عطّاریہ للبنات کے تحت 18تا 20اکتوبر 2019ء کو فیصل آباد میں 3دن کا رہائشی کورس ہوا جس میں ذِمّہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مُبلّغاتِ دعوتِ اسلامی نے شُرَکا کی تربیت کی اور اس شعبے کے ذریعے مسلمانوں کے دین، ایمان اور جان و مال کا تَحَفُّظ کرنے اور اسلامی بہنوں کو مَدَنی ماحول سے وابستہ کرنے کی ترغیب دلائی ٭مجلس مختصَر کورسز ( للبنات) کے تحت یکم نومبر 2019ء سے پاکستان بھر کے جامعاتُ المدینہ للبنات میں”12دن کا مدنی کام“ کورس شروع ہوا جس میں درجۂ ثالثہ اور رابعہ کی طالبات نے شرکت کی۔ مُبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے مدنی کام کرنے کے حوالے سے تنظیمی اور اَخلاقی تربیت کی ٭دارُالسنّہ للبنات کے تحت یکم نومبر 2019ء سے کراچی،  حیدر آباد، ملتان، فیصل آباد، سیالکوٹ، راولپنڈی میں جامعۃُ المدینہ للبنات کی طالبات کو”مدنی کام کورس“ کروایا گیا جن میں کم و بیش 456اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔

مدنی انعامات اجتماعات: مجلسِ مدنی انعامات للبنات کے تحت اکتوبر 2019ء میں پاکستان کے صوبہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخواہ میں 39 مقامات پر3 گھنٹے کے ”مدنی انعامات اجتماعات“ مُنْعَقِد ہوئے جن میں ہزاروں اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ مُبلّغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنّتوں بھرے بیانات کئے اور شُرَکا کو مَدَنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


Share

دعوت اسلامی کے شعبہ جات کی مدنی خبریں

کورسز مجلس شارٹ کورسز للبنات کے تحت ماہِ اکتوبر اور نومبر 2019ء میں عرب شریف، کویت، ہندمیں بروڈا، اجمیر، اندور اور ناگور، چورو،  پرمار، بھوج، جودپور اور بیکانیر سمیت 15مقامات پر پانچ دن کا ”زندگی پُرسکون بنائیے“ کورس کروایا گیا جن میں 170 سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو اَہَم ترین فِقْہی معلومات فراہم کی گئیں ٭4نومبر 2019ء کو ہند کے مختلف شہروں (ممبئی، آکولہ، میسور، شاہ جہاں پور،پونا،گونڈی، ناگ پور،     احمد آباد) کے جامعاتُ المدینہ للبنات میں ”فیضانِ مدنی کام کورس“ کا سلسلہ ہوا جس میں جامعاتُ المدینہ کے درجۂ ثالثہ اور رابعہ کی طالبات کے علاوہ کم وبیش 78 اسلامی بہنوں نے شرکت کی     ٭ماہِ اکتوبر 2019ء میں عرب شریف، قطر، ایران، اسپین، کلکتہ، دہلی، کانپور، موڈاساسمیت 11مقامات پر آن لائن ”کفن دفن کورس“ کروایا گیا جس میں کم وبیش 93اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو مَیِّت کو غُسْل دینے اور کَفَن پہنانے کا طریقہ اور دیگر شَرعی مَسائل سکھائے گئے ٭ہند کے شہروں راجستھان، چندوادا، ناگڈا، گوالیار، اندور، منصور، موڈاسا،  ہمت نگر اور بھوج سمیت 12 مقامات پر ’’اپنی نماز درست کیجئے‘‘ کورس کا آغاز کیا گیا جن میں شریک اسلامی بہنوں کونماز کے ضروری مسائل اور نماز کا درست طریقہ سکھایا گیا۔

سنّتوں بھرے اجتماعات٭مجلس مدرسۃُ المدینہ للبنات کے تحت 6نومبر 2019ء کو ہند کے تمام مدارسُ المدینہ للبنات میں اجتماعاتِ میلاد کا سلسلہ ہوا جن میں مدرسۃُ المدینہ للبنات کی طالبات نےبھی سنّتوں بھرے بیانات کئے۔ اختتام پر طالبات کو اچّھی کارکردگی پر تَحائف (Gifts) بھی پیش کئے گئے ٭دعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ ربیعُ الاوّل 1441ھ میں سری لنکا، ہانگ کانگ، تھائی لینڈ اور ملائیشیا میں12 مقامات پر اسلامی بہنوں کے لئے اجتماعِ میلاد کا اِنْعِقاد کیا گیا جن میں کم وبیش 455 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ٭دعوتِ اسلامی کے تحت 3نومبر 2019ء کو ہند کے شہر جمشید پور میں اسلامی بہنوں کا سنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ مالکی ریجن کی ذمّہ دار اسلامی بہن نے سنّتوں بھرا بیان کیا ٭دعوتِ اسلامی کے تحت 25 اکتوبر 2019ء سے پٹنہ اورکٹک زون میں اسلامی بہنوں کا 3دن کاسنّتوں بھرا اجتماع ہوا جس میں مالکی ریجن ہند کی ذِمّہ دار اسلامی بہن نے پٹنہ اورکٹک زون کی ذِمّہ دار اسلامی بہنوں کے درمیان سنّتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مدنی کام کرنے کا ذہن دیا۔


Share

Articles

Comments


Security Code