Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

   کی روشنی آپ ہی سے لے رہی ہے، آپ وہ عظیم الشان ہیں کہ امت کے بڑے بڑے اِماموں نے آپ کو اِمام مانا ہے، اسی لئے تمام جہاں آپ کا ادب بجا لاتا ہے۔

ہر نماز کے بعد دُعا کیا کیجئے!

علّامہ خطیب تبریزی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے لکھا ہے: ائمہِ زُہد (یعنی تصوف و طریقت کے امام) فرماتے ہیں: اہْلِ اسلام پر لازم ہے کہ اپنی نمازوں کے بعد اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے لئے دُعائیں کیا کریں کیونکہ اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ ہی وہ عظیم ہستی ہیں جنہوں نے اُمّت کی خیر خواہی کرتے ہوئے سُنّت کی اور عِلْمِ فقہ کی حفاظت فرمائی ہے۔([1])

اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تابعی ہیں

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے امام، اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ تابعی ہیں یعنی آپ نے * حضرت انس بن مالِک * حضرت عبداللہ زُبیدی * حضرت جابِر بن عبد اللہ * حضرت مَعْقَل بن یَسَار رَضِیَ اللہ عنہم وغیرہ صحابہ کی زِیارت بھی کی ہے اور ان میں سے کئی ایک سے حدیثیں بھی سنی ہیں۔([2]) اور تابعی کی کیا شان ہے؟ قرآنی آیت سنیئے! اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ الَّذِیْنَ اتَّبَعُوْهُمْ بِاِحْسَانٍۙ-رَّضِیَ اللّٰهُ عَنْهُمْ وَ رَضُوْا عَنْهُ وَ اَعَدَّ لَهُمْ جَنّٰتٍ تَجْرِیْ تَحْتَهَا الْاَنْهٰرُ خٰلِدِیْنَ فِیْهَاۤ اَبَدًاؕ-ذٰلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِیْمُ(۱۰۰)   (پارہ:11،اَلْتَّوْبَہ:100)

ترجمہ کنزُ العِرْفان:اور دوسرے وہ جو بھلائی کے ساتھ ان کی پیروی کرنے والے ہیں ان سب سےاللہ راضی ہوا اور یہ اللہ سے راضی ہیں اور اس نے ان کیلئے باغات تیار کر رکھے ہیں جن کے نیچے نہریں بہتی ہیں، ہمیشہ ہمیشہ ان میں رہیں گے، یہی بڑی کامیابی ہے۔


 

 



[1]...الخیرات الحسان،الفصل الثالث عشر،صفحہ:46۔

[2]...تبیض الصحیفہ بمناقب ابی حنیفہ،ذکر من ادرکہ من الصحابہ،صفحہ:33ملتقطًا۔