Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

(4):استغفار کی کثرت

چوتھی اَہَم عِبَادت جو شَعْبَانُ الْمُعَظَّم میں کرنی چاہیے وہ تَوبَہ و اِسْتِغْفَارہے، اِس کی حکمت یہ ہے کہ ماہِ شَعْبَانجتنا باعظمت ہے، بہت زیادہ نازُک بھی ہے، حدیث ِپاک میں ہے:یہ وہ مہینا ہے جس سے لوگ غافِل ہیں حالانکہ اس مہینے میں لوگوں کے اَعْمَال رَبُّ العالمین کی بارگاہ میں پیش کئے جاتے ہیں۔([1]) * اس مہینے میں ملک الموت عَلَیْہِ الْسَّلام کو اُن سَب کی فہرست دے دی جاتی ہے، جن کی آئندہ سال رُوْح قبض کی جائے گی۔([2]) * اس ماہِ مُبَارَک کی 15 وِیں شَب اللہ پاک بَنُو کَلْب کی بکریوں کے بالوں کے برابر لوگوں کی مغفرت فرما کر انہیں  جہنّم سے آزاد فرما دیتا ہے۔([3])

اللہ پاک اس مبارک مہینے میں ہمیں زیادہ سے زیادہ استغفار کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔

 اٰمین بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیِّیْن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

بَراءَ ت دے عذابِ قبر سے نارِ جہنم سے                       مہِ شعبان کے صدقے میں   کر فضل و کرم مولیٰ([4])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 12 دینی کاموں میں سے ایک دینی کام: دَرْس

پیارے اسلامی بھائیو! الحمد للہ! آج کے اس پُرفتن دور میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی نیکی کی دعوت دینے اور اُمّت کو نیک نمازی بنانے کی کوشش میں مَصْرُوفِ عَمَل ہے، آپ بھی دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے، ذیلی حلقے کے 12


 

 



[1]...مسندِ اَحْمَد، جلد:36، صفحہ:85، حدیث:21753۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:369، حدیث:5964۔

[3]...الترغیب والترہیب، کتاب الصوم، باب الترغیب فی صوم شعبان، صفحہ:351، حدیث:11۔

[4]...وسائلِ بخشش، صفحہ:98۔