Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

سے بےرغبتی رکھنے والے) * اللہ پاک کی معرفت رکھنے والے * بہت زیادہ خوفِ خُدا والے * ہمیشہ اللہ پاک کی رضا کی تلاش میں رہنے والے تھے۔([1])

نعمان نام کی وضاحت

پیارے اسلامی بھائیو! ہمارے امام اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا پاکیزہ نام نعمان ہے۔ عُلَمائے کرام نے اس نام کے 3 معنیٰ اور اس کی حکمتیں بیان فرمائی ہیں۔ چنانچہ علّامہ اِبْنِ حجر ہَیْتَمِی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: (1):نعمان خُون کو کہتے ہیں اور خُون اللہ پاک کی وہ نعمت ہے جس سے زندگی قائِم ہے۔ الحمد للہ! اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ اپنے نام کے مطابق وہ عظیمُ الشّان ہستی ہیں کہ آپ ہی کے دَم سے قیامت تک کے لئے عِلْمِ فقہ (یعنی اسلامی احکام ومسائِل کا عِلْم) قائِم ہے۔ (2):ایک سرخ رنگ کی خوشبودار بُوٹی ہوتی ہے، اسے بھی نعمان کہتے ہیں۔([2]) الحمد للہ! اس معنیٰ کی جھلک بھی اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی شخصیت و کردار میں پُوری پُوری نظر آتی ہے۔ * اللہ پاک کے فضل سے اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ وہ شخصیت ہیں کہ آپ کے عِلْم، آپ کی دِینی خِدْمات کی پیاری پیاری مہک اب تک دُنیا میں پھیلی ہوئی ہے * آپ ہی وہ باکمال ہستی ہیں جنہوں نے قرآنی آیات اور احادیث سے عِلْم کے موتی نکال کر اُمّت کو دئیے * قرآن و حدیث کی روشنی میں ایسے اُصُول مقرر کئے کہ آج صدیاں گزر گئیں آج بھی اُمّت کو اگر کوئی نئی قسم کا مسئلہ درپیش ہوتا ہے تو اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے بنائے ہوئے اُصُولوں کی مدد سے اس مسئلے کا حل قرآن و سُنّت سے مل جاتا ہے * کروڑوں شافعیوں کے امام، اپنے وقت کے بہت بڑے مُحَدِّث اور سب سے بڑے عالِم امام محمد شافعی


 

 



[1]...تاریخِ بغداد،جلد:13،صفحہ:331-339 ملتقطًا۔

[2]...الخیرات الحسان،الفصل الرابع،صفحہ:31۔