Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مختصر تعارف

پیارے اسلامی بھائیو!سِراجُ الاُمَّه(یعنی اُمّت کے روشن سورج)، امامُ الاَئِمَّہ (یعنی اماموں کے امام) حضرت اِمامِ اعظم ابوحنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا مُبَارَک نام نعمان، آپ کے والِدِ گرامی کا نام: ثابِت اور کنیت: ابوحنیفہ ہے، یوں آپ کا پُورا نام: ابوحنیفہ نعمان بن ثابت ہے۔ اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 80 ہجری میں عراق کے مشہور شہر کوفہ میں پیدا ہوئے اور 70 سال کی عمر میں 2 شعبان المعظم 150 ہجری میں وفات پائی۔ آپ کا مزار مبارک بغداد شریف میں ہے۔([1])

امیر اہلسنت دامت بَرَکاتُہمُ العالیہ شانِ اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ بیان کرتے ہوئے لکھتے ہیں:

ہو نائبِ سرورِ دو عالم، اِمامِ اعظم ابوحنیفہ!                   سراجِ اُمّت فقیہِ اَفخم، اِمامِ اعظم ابو حنیفہ!

ہے نام نُعمان ابنِ ثابِت، ابو حنیفہ ہے ان کی کنیت              پکارتا ہے یہ کہہ کے عالم،  اِمامِ   اعظم   ابوحنیفہ! ([2])

وضاحت:اِمامِ اعظم امام ابو حنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ علم و حکمت میں نائبِ رسول ہیں، امت کے لئے روشن سورج ہیں، انتہائی ماہِر مفتی و عالِمِ دین ہیں۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اِمامِ اعظم کا حلیہ مبارک

اے عاشقانِ اِمامِ اعظم! ہمارے امام اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ * خوبصورت چہرے والے تھے * قد مبارک درمیانہ تھا * آپ بہت ہی عقلمند تھے، آپ کی چال ڈھال اور عادات و انداز سے عقلمندی ظاہِر ہوتی تھی * لباس مبارک صاف ستھرا رکھتے * بہت کرم فرمانے والے تھے * اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد فرماتے تھے * بہت بڑے عابِد * زاہِد (یعنی دُنیا


 

 



[1]...تاریخِ بغداد،جلد:13،صفحہ:331،اشکوں کی برسات،صفحہ:2 ملتقطًا۔

[2]... وسائل بخشش، صفحہ:573۔