Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

الْمُعَظَّم کی تشریف آوری ہو چکی ہے اَوْر ہم اس کی بابرکت گھڑیوں میں سانس لینے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں۔ شَعْبَانُ الْمُعَظَّمبہت عظمت والا مہینا ہے، اس میں خیر اور بَرَکت کی بَرَسَات ہوتی ہے۔ طَیَّب وطاہِر نبی، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: شَعْبَانُ الْمُطَہِّرُ وَرَمَضَانُ الْمُکَفِّرُ شعبان پاک کرنے والا ہے اور رمضان کفارہ ہے۔([1])

اس مبارک مہینے میں بھرپور عبادت کی کوشش فرمائیں۔ شعبان المعظم کی چار بہت اہم عبادات ہیں، زیادہ نہیں تو کم از کم ہم ان چار عبادات کا ہی معمول بنا لیں،اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! بہت برکتیں نصیب ہوں گی۔

(1): درود کی کثرت

پیارے اسلامی بھائیو! شَعْبَانُ الْمُعَظَّم پیارے آقا، مکی مدنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کا مہینہ ہے۔حدیثِ پاک میں ہے: شَہْرُ رَمَضَانَ شَہْرُ اللہ وَ شَہْرُ شَعْبَانَ شَہْرِی رمضان اللہ کا مہینا ہے اور شعبان میرا مہینا ہے۔([2]) چونکہ یہ آقا کا مہینا ہے، اس لئے اس میں درودِ پاک کی بطورِخاص کثرت کرنی چاہیے۔ سرکارِ غوثِ اعظم، شیخ عبد القادر جیلانی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: هو شَہْرُ الصَّلَاۃِ عَلَی النَّبِیِّ یعنی شعبان جانِ جاں و جانِ ایماں صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم پر درود پڑھنے کا مہینا ہے۔([3])

لہٰذا اس مبارَک مہینے میں درودِ پاک کی کثرت کیجئے! حدیثِ پاک میں ہے: ایک مرتبہ دُرُود شریف پڑھنے والے پر 10رَحمتیں نازل ہوتی ہیں اس کے 10دَرَجات بلند


 

 



[1]...جامع صغیر، صفحہ:301، حدیث:4903۔

[2]...جامع صغیر، صفحہ:301، حدیث:4903۔

[3]...غنیۃ طالبی، مجلس فی فضل شہر شعبان، جلد:1، صفحہ:342۔