Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

يہ پسند کرتا ہے کہ اللہ پاک اسے جہنم کی گرمی سے بچائے۔تو آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا:جو تنگدست کو مہلت دے يا اس کا قرض معاف کر دے اللہ پاک اسے جہنم کی گرمی سے محفوظ فرمائے گا۔([1])ایک اور روایت میں فرمایا:جو اپنے مقروض کی پريشانی دور کرے يا اس کا قرض معاف کر دے وہ قيامت کے دن عرش کے سائےمیں ہو گا۔([2])

فرمانِ مصطفٰے صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ہے: قيامت کے دن اللہ پاک کے عرش کے سائے میں جگہ پانے والا سب سے پہلا شخص وہ ہو گا جو تنگدست کو اتنی مہلت دے کہ وہ قرض اُتارنے کے قابل ہو جائے يا اپنا مطلوبہ قرض اس پر صدقہ کرکے کہہ دے:ميرا تجھ پر جتنا قرض ہے وہ اللہ پاک کی رضا کیلئے صدقہ ہے اور قرض کی رسيد پھاڑ ڈالے۔([3])

سُبْحٰنَ اللہ!اللہ پاک ہمیں ایسی توفیق عطا بخشے! اگر ہم دل میں خیر خواہی پیدا کریں تو اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!دین و دنیا کی بہت ساری بھلائیوں کے حقدار ہو جائیں گے۔

مِلا ہے زَرْ تو غریبوں کے کام بھی آؤ!                                          نہ جس سے خِدْمتِ مخلوق ہو وہ دولت کیا ہے؟

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                                صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

دشمن کے لئے دعا فرمائی

ایک بار کسی حاسد نے اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کو سخت برا بھلا کہا، گندی گالیاں دیں اور گمراہ بلکہ مَعَاذَ اللہ! زندیق تک کہہ دیا۔ اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے جواب میں ارشاد فرمایا: اللہ پاک آپ کو معاف فرمائے،اللہ پاک جانتا ہے کہ آپ جو کچھ میرے بارے میں کہہ


 

 



[1]...موسوعہ ابن ابی الدنیا،اصطناع المعروف،الباب الثامن الرافۃ فی المعسر،جلد:8،صفحہ:542،حدیث:10۔

[2]...ترمذی،کتاب البیوع،باب ما جاء فی انظارالمعسر و الرفق بہ،صفحہ:338،حدیث:1306بتغیر قلیل۔

[3]...معجمِ کبیر،جلد:8،صفحہ:185،حدیث:15708۔