Book Name:Imam e Azam Ki Mubarak Aadatein

قَطْعِ رِحْمی سے بچوں اِس میں کروں نہ بھول چُوک

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پوری پوری رات عبادت

علّامہ اِبْنِ حجر ہَیْتَمِیشافعی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ لکھتے ہیں: اِمامِ اعظم ابو حنیفہ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کا پوری رات عبادت کرنا اور تہجد پڑھنا تواتر سے ثابت ہے اور یہی وجہ ہے کہ کثرتِ قیام کی وجہ سے آپ کو اَلْوَتَد یعنی میخ (کیل) کہا جاتا تھا۔ آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ 30 سال تک ایک رکعت میں مکمل قرآن پڑ ھتے رہے اور آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے 40 سال تک عشا کے وضو سے فجر کی نمازپڑھی۔([1]) * ایک مرتبہ حضرت عبداللہ بن مبارک رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے سامنے کسی شخص نے اِمامِ اعظم رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کی غیبت کی تو آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ نے فرمایا:تجھ پر افسوس ہے کہ تو ایسے شخص کی غیبت کرتا ہے جس نے 45سال تک ایک وضو سے پانچوں وقت کی نماز پڑھی اور ایک رکعت میں قرآن پاک ختم فرماتے تھے اور جو کچھ مجھے فقہ کا علم ہے، وہ سب میں نے ان سے حاصل کیا ہے۔([2]) * آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ رات بھر ایک ہی رکعت میں قرآن شریف پڑھا کرتے تھے اور خوف ِخدا سے اس قدر روتے کہ آپ رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ کے ہمسایوں کو بھی آپ پر رحم آنے لگتا۔([3])

شعبان المعظم کے چند عبادات

اللہ پاک ہمیں کثرت سے عبادت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ الحمد للہ! شَعْبَانُ


 

 



[1]... الخیرات الحسان،الفصل الرابع عشر،صفحہ:50ملتقطًا۔

[2]...الخیرات الحسان،الفصل الرابع عشر،صفحہ:50۔

[3]...الخیرات الحسان،الفصل الرابع عشر،صفحہ:50۔