Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Muhammad Ayat 34 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳰ
اٰیاتہا 38

Tarteeb e Nuzool:(95) Tarteeb e Tilawat:(47) Mushtamil e Para:(26) Total Aayaat:(38)
Total Ruku:(4) Total Words:(615) Total Letters:(2400)
34

اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ ثُمَّ مَاتُوْا وَ هُمْ كُفَّارٌ فَلَنْ یَّغْفِرَ اللّٰهُ لَهُمْ(34)
ترجمہ: کنزالعرفان
بیشک جنہوں نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا پھر کافر ہی مرگئے تو اللہ انہیں ہرگزنہیں بخشے گا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اِنَّ الَّذِیْنَ كَفَرُوْا وَ صَدُّوْا عَنْ سَبِیْلِ اللّٰهِ: بیشک جنہوں  نے کفر کیا اور اللہ کی راہ سے روکا۔} ارشاد فرمایا کہ بیشک وہ لوگ جنہوں  نے اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ کے ساتھ کفر کیا اور لوگوں  کو اللہ تعالیٰ کی رضا تک پہنچانے والے راستے سے روکا،پھر وہ کفر کی حالت میں  ہی مر گئے تو اللہ تعالیٰ آخرت میں  ہر گز ان کی مغفرت نہیں  فرمائے گا کیونکہ وہ کفر پر مرے ہیں  تو اسی کے مطابق ان کا حَشْر ہو گا۔

            مفسّرین کا ایک قول یہ ہے کہ یہ آیت قُلَیب والوں  کے بارے میں  نازل ہوئی ۔ قلیب بدر میں  ایک کنواں  ہے جس میں  ابو جہل اور اس کے ساتھ دیگر مقتول کفار ڈالے گئے تھے،البتہ اس آیت کا حکم ہراس کافر کے لئے عام ہے جو کفر پر مرا ہو ، اللہ تعالیٰ اس کی ہر گز مغفرت نہ فرمائے گا۔( روح البیان، محمد، تحت الآیۃ: ۳۴، ۸ / ۵۲۳، خازن، محمد، تحت الآیۃ: ۳۴، ۴ / ۱۴۲، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links