Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Luqman Ayat 25 Translation Tafseer

رکوعاتہا 4
سورۃ ﳠ
اٰیاتہا 34

Tarteeb e Nuzool:(57) Tarteeb e Tilawat:(31) Mushtamil e Para:(21) Total Aayaat:(34)
Total Ruku:(4) Total Words:(612) Total Letters:(2136)
25

وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ مَّنْ خَلَقَ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضَ لَیَقُوْلُنَّ اللّٰهُؕ-قُلِ الْحَمْدُ لِلّٰهِؕ-بَلْ اَكْثَرُهُمْ لَا یَعْلَمُوْنَ(25)
ترجمہ: کنزالایمان
اور اگر تم اُن سے پوچھو کس نے بنائے آسمان اور زمین تو ضرور کہیں گے اللہ نے تم فرماؤ سب خوبیاں اللہ کو بلکہ اُن میں اکثر جانتے نہیں


تفسیر: ‎صراط الجنان

{وَ لَىٕنْ سَاَلْتَهُمْ: اور اگر تم ان سے پوچھو۔} اس آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ کافراگرچہ کفر اورشرک کی وادیوں  میں  گھوم رہے ہیں لیکن اگران سے سوال کیاجائے کہ بتاؤیہ زمین اورآسمان کس نے بنائے ہیں  ؟تو ضروران کاجواب یہ ہوگاکہ اللہ تعالیٰ نے بنائے ہیں  ۔ اُن کے اقرار سے یہ لازم آتا ہے کہ جس نے آسمان اور زمین پیدا کئے وہ اللہ واحد ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں  ،تو واجب ہوا کہ اس کی حمد کی جائے ،اس کا شکر ادا کیا جائے اور اس کے سوا کسی اور کی عبادت نہ کی جائے جبکہ ان جاہلوں  کا حال یہ ہے کہ خالق صرف اللہ تعالیٰ کو مانتے ہیں  اور عقیدہ یہ رکھتے ہیں  کہ (مَعَاذَ اللہ) شرک اللہ تعالیٰ کے قریب کر دیتا ہے۔( مدارک، لقمان، تحت الآیۃ: ۲۵، ص۹۲۰، صاوی، لقمان، تحت الآیۃ: ۲۵، ۵ / ۱۶۰۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links