DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Qiyamah Ayat 39 Translation Tafseer

رکوعاتہا 2
سورۃ ﴏ
اٰیاتہا 40

Tarteeb e Nuzool:(31) Tarteeb e Tilawat:(75) Mushtamil e Para:(29) Total Aayaat:(40)
Total Ruku:(2) Total Words:(180) Total Letters:(671)
37-39

اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ یُّمْنٰىۙ(۳۷)ثُمَّ كَانَ عَلَقَةً فَخَلَقَ فَسَوّٰىۙ(۳۸)فَجَعَلَ مِنْهُ الزَّوْجَیْنِ الذَّكَرَ وَ الْاُنْثٰىؕ(۳۹)
ترجمہ: کنزالعرفان
کیا وہ اس منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟ جو گرایا جاتا ہے ۔پھر خون کا لوتھڑا ہوگیاتو پیدا فرمایا پھر ٹھیک بنایا۔تو اس سے مرد اور عورت کی دو قِسمیں بنائیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَمْ یَكُ نُطْفَةً مِّنْ مَّنِیٍّ: کیا وہ منی کا ایک قطرہ نہ تھا؟} اس آیت اور ا س کے بعد والی دو آیات کاخلاصہ یہ ہے کہ اُس انسان کی یہ اَوقات کہا ں  ہے کہ وہ تکَبُّر کرے اور اپنے پیدا کرنے والے کی نافرمانی کرے جو منی کا وہ گندہ قطرہ تھا جسے عورت کے رحم میں  گرایا جاتا ہے، پھر وہ چالیس دن کے بعد منی سے خون کا لوتھڑا ہوگیا تواللّٰہ تعالیٰ نے اس سے انسان کو بنایا ،پھر اس کے اَعضا کوکامل کیا اور اس میں  روح ڈالی تو اس منی سے اس نے مرد اور عورت کی صورت میں  دو قسمیں  بنائیں ۔( خازن، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۹، ۴ / ۳۳۷، مدارک، القیامۃ، تحت الآیۃ: ۳۷-۳۹، ص۱۳۰۴، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links