Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Hadid Ayat 2 Translation Tafseer
رکوعاتہا 4
سورۃ ﳽ
اٰیاتہا 29
Tarteeb e Nuzool:(94) | Tarteeb e Tilawat:(57) | Mushtamil e Para:(27) | Total Aayaat:(29) |
Total Ruku:(4) | Total Words:(672) | Total Letters:(2500) |
2
لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ الْاَرْضِۚ-یُحْیٖ وَ یُمِیْتُۚ-وَ هُوَ عَلٰى كُلِّ شَیْءٍ قَدِیْرٌ(۲)
ترجمہ: کنزالعرفان
آسمانوں اور زمین کی سلطنت سب اسی کے لیے ہے ،وہ زندگی اور موت دیتا ہے اور وہ ہر چیز پرقادر ہے۔
تفسیر: صراط الجنان
{لَهٗ مُلْكُ السَّمٰوٰتِ وَ
الْاَرْضِ:
آسمانوں اور زمین کی سلطنت سب اسی کے لیے
ہے۔}ارشاد
فرمایا کہ آسمانوں اور زمین اور ان
میں موجود تما م چیزوں پر اللہ تعالیٰ کا مکمل طور پر تَصَرُّف ہے اور ان سب
میں اس کا حکم نافذ ہے،وہ اپنی تمام مخلوق
سے بے پرواہ ہے اور سب اسی کے محتاج ہیں ،اس کی شان یہ ہے کہ وہ مخلوق کو پیدا کر کے
انہیں زندگی دیتا ہے اور قیامت کے دن بھی
مُردوں کو زندہ فرمائے گا اور وہ دنیا میں زندوں
کو موت دیتا ہے اور وہ ہر ممکن چیز پر قادر ہے۔ (روح البیان، الحدید،
تحت الآیۃ: ۲، ۹ / ۳۴۶، خازن، الحدید، تحت
الآیۃ: ۲، ۴ / ۲۲۶،جلالین، الحدید، تحت
الآیۃ: ۲، ص۴۴۸، ملتقطاً)
Copyright © 2019 by I.T. Majlis, Dawat-e-Islami