DONATE NOW donation

Home Al-Quran Surah Al Fajr Ayat 12 Translation Tafseer

رکوعاتہا 1
سورۃ ﴝ
اٰیاتہا 30

Tarteeb e Nuzool:(10) Tarteeb e Tilawat:(89) Mushtamil e Para:(30) Total Aayaat:(30)
Total Ruku:(1) Total Words:(156) Total Letters:(580)
11-13

الَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِﭪ(۱۱)فَاَكْثَرُوْا فِیْهَا الْفَسَادَﭪ(۱۲)فَصَبَّ عَلَیْهِمْ رَبُّكَ سَوْطَ عَذَابٍۚۙ(۱۳)
ترجمہ: کنزالعرفان
جنہوں نے شہروں میں سرکشی کی۔پھر ان میں بہت فساد پھیلایا۔تو ان پر تمہارے رب نے عذاب کا کوڑا برسایا۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{اَلَّذِیْنَ طَغَوْا فِی الْبِلَادِ: جنہوں  نے شہروں  میں  سرکشی کی} اب اوپر بیان کردہ قومِ عاد،قومِ ثمود، فرعون کے بارے میں  فرمایا کہ انہوں  نے شہروں  میں  سرکشی کی اور مَعصِیَت و گمراہی میں  انتہا کو پہنچے اور عَبْدِیَّت کی حد سے گذر گئے کہ فرعون نے توبندگی کی حد سے گزر کر خدائی کا دعویٰ کردیا نیز انہوں  نے کفر ،قتل اور ظلم کے ذریعے زمین میں  فساد برپا کیا تو ان کا جوانجام ہوا وہ اگلی آیت میں  مذکور ہوا کہ ان پر اللّٰہ تعالیٰ نے عذاب کا کوڑا برسایا اور مختلف طرح کے عذابوں  میں  مبتلا کیا جنہوں نے انہیں  ہلاک کردیا ۔

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links