Home ≫ Al-Quran ≫ Surah Al Buruj Ayat 22 Translation Tafseer
Tarteeb e Nuzool:(27) | Tarteeb e Tilawat:(85) | Mushtamil e Para:(30) | Total Aayaat:(22) |
Total Ruku:(1) | Total Words:(124) | Total Letters:(461) |
{بَلْ هُوَ قُرْاٰنٌ مَّجِیْدٌ: بلکہ وہ بہت بزرگی والا قرآن ہے۔} اس آیت اور اس کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ قرآنِ مجیدکے بارے میں کفار کا جو گمان ہے کہ یہ شعر اور کہانَت ہے ،ایسا ہر گز نہیں ہے بلکہ وہ تو بہت بزرگی والا قرآن ہے اور اس کا مرتبہ اللّٰہ تعالیٰ کی نازل کردہ تمام کتابوں سے بڑا ہے اور وہ لو حِ محفوظ میں لکھا ہوا ہے۔( خازن، البروج، تحت الآیۃ: ۲۱-۲۲، ۴ / ۳۶۸، ابو سعود، البروج، تحت الآیۃ: ۲۱-۲۲، ۵ / ۸۵۶-۸۵۷، ملتقطاً)
قرآنِ کریم کی عظمت و شان:
یاد رہے کہ قرآنِ پاک خود ایسا عظمت والا ہے کہ جس پر غسل فرض ہو اُسے پاک ہوئے بغیر قرآنِ پاک کو پڑھنا حرام ہے، وضو کے بغیر اسے چھونا منع ہے، اس کی طرف پیٹھ اور جوتے کرنا منع ہے اور قرآنِ پاک دوسروں کو ایسی عزت دیتا ہے کہ اس کو لانے والا فرشتہ سب فرشتوں سے افضل ہے، جس مہینے میں آیا وہ مہینہ سب مہینوں سے افضل ہے، جس رات میں نازل ہوا وہ رات سب راتوں سے افضل ہے، جس جگہ آیا وہ جگہ سب جگہوں سے افضل ہے، جس زبان میں آیا وہ زبان تمام زبانوں سے افضل ہے اور جس محترم نبی پر نازل ہوا وہ نبی تمام نبیوں اوررسولوں عَلَیْہِمُ الصَّلٰوۃُ وَالسَّلَام کا سردار ہے۔
Copyright © by I.T Department of Dawat-e-Islami.