Our new website is now live Visit us at https://alqurankarim.net/

Home Al-Quran Surah Ad Dukhan Ayat 58 Urdu Translation Tafseer

رکوعاتہا 3
سورۃ ﳭ
اٰیاتہا 59

Tarteeb e Nuzool:(64) Tarteeb e Tilawat:(44) Mushtamil e Para:(25) Total Aayaat:(59)
Total Ruku:(3) Total Words:(381) Total Letters:(1451)
58-59

فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ لَعَلَّهُمْ یَتَذَكَّرُوْنَ(58)فَارْتَقِبْ اِنَّهُمْ مُّرْتَقِبُوْنَ(59)
ترجمہ: کنزالعرفان
تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیاتا کہ وہ نصیحت حاصل کریں ۔تو تم انتظار کرو، بیشک وہ بھی انتظار کررہے ہیں ۔


تفسیر: ‎صراط الجنان

{فَاِنَّمَا یَسَّرْنٰهُ بِلِسَانِكَ: تو ہم نے اس قرآن کو تمہاری زبان میں آسان کردیا۔ } اس آیت اور ا س کے بعد والی آیت کا خلاصہ یہ ہے کہ اے حبیب! صَلَّی اللہ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّمَ ،ہم نے اس قرآن کو آپ کی زبان عربی میں  نازل فرما کر اس لئے آسان کردیاتا کہ آپ کی قوم کے لوگ اسے سمجھیں  اور اس سے نصیحت حاصل کریں  اور ا س کے احکامات پر عمل کریں۔اگر وہ ایسا نہ کریں  تو آپ ان کی ہلاکت اور ان پر آنے والے عذاب کاانتظار کریں ، بے شک وہ بھی آپ کی وفات کا انتظار کر رہے ہیں ۔( روح البیان، الدخان، تحت الآیۃ: ۵۸-۵۹، ۸ / ۴۳۳، خازن، الدخان، تحت الآیۃ: ۵۸-۵۹، ۴ / ۱۱۷، ملتقطاً)

Reading Option

Ayat

Translation

Tafseer

Fonts Setting

Download Surah

Related Links