Kamil Momin ki 2 Nishaniyan

Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan

پاکیزگی اور بلند رُتبے کا یہ عالَم ہے کہ آپ رَبِّ مصطفےٰ، اللہ رَبُّ العالمین کی بارگاہ میں بلند مقام رکھتی ہیں، آپ کی یہ شان ہے کہ اللہ پاک نے ان کے لیے سلام کا تحفہ بھیجا، جبریلِ امین عَلَیْہ ِ السَّلام ان کے آداب کا لحاظ رکھتے ہیں، اللہ پاک نےانہیں یاقوت جَڑے موتیوں سے بنا ہوا جنّتی محل عطا فرمایا، ایسا محل جس میں نہ کوئی شور ہے، نہ تکلیف ہے، ایسی سلامتی والی بلند رُتبہ زوجۂ مصطفےٰ حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ عنہا  پر اور ان کے بلند و بالا محل کی زیب و زینت پر لاکھوں سلام ہوں۔

نبوت کے دسویں سال، رَمَضَان کریم کی 10 تاریخ کو حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کا انتقال ہوا بوقتِ وفات آپ کی عمر مُبارَک 65 برس تھی۔([1]) آپ کا مزار مبارک مکہ مکرمہ کے مشہور قبرستان جنّتُ المعلیٰ میں ہے۔

وہ اُمُّ الْمُسْلِمِیں جو مادرِ گیتی کی عزت ہے   وہ اُمُّ الْمُسْلِمِیں قدموں کے نیچے جس کے جنت ہے

خدیجہ طاہرہ یعنی نبی کی باوفا بی بی         شریکِ راحت و اندوہ پابندِ رضا بی بی

دیارِ جاودانی کی طرف راہی ہوئیں وہ بھی  گئیں دنیا سے آخر سوئے فردوسِ بریں وہ بھی([2])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیدہ خدیجہ  رضی اللہ عنہا  کا کامِل ایمان

پیارے اسلامی بھائیو! سیدہ خدیجۃ الکبریٰ رضی اللہ عنہا کی سیرت سے ایک بہت ہی اَہَم سبق جو سیکھنے کو ملتا ہے، وہ ہے: آپ کا کامِل اِیْمان۔


 

 



[1]... امتاع الاسماع، فصل فى ذكر ازواج رسول، ام المؤمنين خدیجۃ بنت خويلد،جلد:6صفحہ:28۔

[2]... شاہنامہ اسلام، حصہ:1، صفحہ:135۔