Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan
اللہ الْکَرِیْم! رمضان کریم میں گُنَاہوں سے بچنے، نیکیاں کرنے، نفل عبادات کا شوق بڑھنے کے ساتھ ساتھ بہت سارا عِلْمِ دین بھی سیکھنے کو ملے گا۔ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کو اعتکاف سے بڑی محبّت تھی یہاں تک کہ آپ دنیا سے رخصت ہونے تک ہر سال رمضان شریف کے آخری عشرے کا اعتکاف فرماتے تھے۔([1])
تم سدھر جاؤ گے، پاؤ گے برکتیں دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
نیکیوں کا تمھیں خوب جذبہ ملے دینی ماحول میں کر لو تم اعتِکاف
اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے، اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!آپ کی اپنی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی، اس وقت 75سے زائد شعبہ جات میں دین کی خدمت کرنے میں مصروف ہے۔
*1500 سے زائد جامعات المدینہ (گرلز اینڈ بوائز)، 19 ہزار 900 مدارس المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) قائم ہیں، جن میں حفظ و ناظرہ، عالم کورس (درسِ نظامی)، مختلف تخصصات (Specialization)، فرائض علوم کورسز کروائے جاتے ہیں *جامعات و مدارس المدینہ (بوائز اینڈ گرلز) میں طلبہ کی مجموعی تعدادقریباً 5 لاکھ 69 ہزار ہے *فیضان اسلامک اسکول، دارالمدینہ(اسکول،کالج،یونیورسٹی)کی تعداد299،جبکہ طلبہ و طالبات کی تعداد54ہزارسے زائد