Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan
کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں مشہور غلط مسئلے کی نشاندہی)
مسئلہ: اعتکاف کی نیت کے بغیر مسجد میں کھانا، پینا اور سونا نَاجائِز ہے۔
وضاحت: اَلحمدُ لِلّٰہ! رمضان شریف کی بَرَکت والی گھڑیاں ہیں، بہت دفعہ مسجد میں اِفطار کا اہتمام کیا جاتا ہے، بعض لوگ خُود سے کھجور پانی لے کر مسجد میں آجاتے ہیں، یہیں افطاری کر کے نمازِ مغرب میں شامِل ہوتے ہیں، یہ اچھی بات ہے، البتہ! مسئلہ ذِہن میں رکھ لیجیے! مسجد میں کھانا پینا صِرْف و صِرْف مُعْتَکِفْ(یعنی جس نے اعتکاف کی نیت کی ہوئی ہے اُس ) کے لیے جائِز ہے، اعتکاف کی نیت کیے بغیر کسی کے لیے مسجد میں کھانا، پینا اور سونا وغیرہ جائِز نہیں۔([1]) لہٰذا جب بھی مسجد میں داخل ہوں تو اِعتکاف کی نیت فرما لیجیے۔ یہ نفل اِعتکاف ہو گا۔ اس طرح اِعتکاف کا ثواب بھی مِل جائے گا، ضِمناً مسجد میں کھانا، پینا سونا وغیرہ بھی جائِز ہو جائے گا۔ روزے اور اعتکاف وغیرہ کے فضائِل، آداب اور اَحْکام و مسائِل کی تفصیلی معلومات کے لیے امیر اہلسنت دَامَت بَرَکاتُہمُ العالیہ کی کتاب فیضانِ رمضان پڑھ لیجیے!اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد