Kamil Momin ki 2 Nishaniyan

Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan

سیدہ خدیجہ  رضی اللہ عنہا  کا صَدَقہ اللہ پاک ہمیں بھی کامِل اِیْمان کی دولت نصیب فرمائے۔

کامِل اِیْمان کی 2نشانیاں

اللہ پاک قرآنِ کریم میں اِرْشاد فرماتا ہے:

قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱) (پارہ:18، سورۂ مؤمنون:1)

تَرجَمۂ کَنز الْعِرفَان:بیشک ایمان والے کامیاب ہو گئے۔

سُبْحٰنَ اللہ! پتا چلا؛ کامیابی اور اِیْمان آپس میں جُڑے ہوئے ہیں۔ جُوں جُوں اِیْمان پختہ ہوتا جاتا ہے، ویسے ویسے کامیابی نصیب ہوتی چلی جاتی ہے۔ ایک دوسرے مَقام پر اللہ پاک نے فرمایا:

وَ  اَنْتُمُ  الْاَعْلَوْنَ  اِنْ  كُنْتُمْ  مُّؤْمِنِیْنَ(۱۳۹) (پارہ:4، سورۂ آل عمران:139)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اگر تم ایمان والے ہو تو تم ہی غالِب آؤ گے۔

یعنی اے مسلمانو...!! اے مَحْبُوب  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کے غُلامو...!! غالِب تم ہی رہو گے بس شرط ایک ہے: سچّے اِیمان والے ہو جاؤ! اللہ پاک پر کامِل بھروسا رکھنے والے بن جاؤ...!! یہ ایک شرط پُوری کر لی جائے، اِیمان سچّا اور یقین پختہ کر لیا جائے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! مسلمان ہمیشہ غالِب رہے گا۔

اب سُوال یہ ہے کہ یہ کون سے مومن ہیں جو کامیاب و کامران ہیں، ان کی نشانیاں کیا ہیں؟ پہچان کیا ہے؟ اللہ پاک نے فرمایا:

الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲) (پارہ:18، سورۂ مؤمنون:2)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں۔