Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan
خاتون) اور سَیِّدۃُ قریش(یعنی قریش کی سردار خاتون) کے لقب سے پُکارا جاتا تھا۔([1])
حدیث شریف میں ہے،اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا:ھٰذِہٖ صِدِّیْقَۃُ اُمَّتِیْ یعنی یہ میری اُمَّت کی صِدِّیقہ ہیں۔ ([2])
بخاری شریف میں حدیثِ پاک ہے، ایک روز حضرت جبرائیل امین علیہ السَّلام حاضِر ہوئے اور عرض کیا: یارسولَ اللہ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ! یہ خدیجہ ہیں، انہیں اللہ پاک کا بھی سلام دیجیے اور میرا بھی سلام کہیے! اور انہیں یہ خوشخبری سُنا دیجیے کہ جنّت میں ان کے لیے موتیوں سے بنا ہوا گھر ہے، جس میں نہ کوئی شور ہے، نہ کوئی تکلیف...!!([3])
مادرِ اوّلیں اہلِ ایمان کی ہے یہ اس کی بزرگی و پاکیزگی
بَرگُزِیدَہ ہے ربِّ مُحَمَّد کی بھی عرش سے جس پہ تسلیم نازِل ہوئی
اُس سرائے سَلامت پہ لاکھوں سلام
اُس کا جبریل مَلحُوظ رکھے اَدب جنتی گَوہَرِیْں گھر اُسے بخشے ربّ
کوئی تکلیف اس میں نہ شور و شَغَب مَنْزِلٌ مِّنْ قَصَبْ لَا نَصَبْ لَا صَخَبْ
ایسے کوشک کی زِینت پہ لاکھوں سلام([4])
وضاحت:حضرت خدیجۃُ الکبریٰ رضی اللہ عنہا اَہْلِ ایمان کی پہلی اَمّی جان ہیں، ان کی بزرگی،
[1]...السیرۃ الحلبیہ، باب تزوجہ صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم خدیجہ بنت خویلد...الخ، جلد:1، صفحہ:199۔
[2]... تاريخِ ابن عساکر،رقم:9427، مریم بنت عمران...الخ، جلد:70،صفحہ:118۔
[3]...بخاری، کتاب مناقب الانصار، باب تزویج النبی صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ...الخ، صفحہ:962، حدیث:3820۔
[4]... برہانِ رحمت، صفحہ:49و 50۔