Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan
اَلْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعٰلَمِیْنَ وَالصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی خَاتَمِ النَّبِیّٖن
اَمَّا بَعْدُ! فَاَعُوْذُ بِاللہ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّحِیْمِ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَارَسُوْلَ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَاحَبِیْبَ اللہ
اَلصَّلٰوۃُ وَالسَّلَامُ عَلَیْکَ یَانَبِیَّ اللہ وَعَلٰی آلِکَ وَاَصْحٰبِکَ یَانُوْرَ اللہ
نَوَیْتُ سُنَّتَ الْاِعْتِکَاف (ترجمہ: میں نے سُنَّت اعتکاف کی نِیَّت کی)
فرمان آخری نبی مکی مَدَنی، مُحَمَّدِ عربی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم :
لَا وُضُوءَ لِمَنْ لَّمْ يُصَلِّ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ
ترجمہ: اُس کا وضو نہیں، جو نبی ( صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم )پر دُرود نہ پڑھے۔([1])
وضاحت: علامہ عبدالروؤف مُناوی رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ فرماتے ہیں: اُس شخص کا وُضو مکمل فضیلت والا نہیں، جو وُضو کے بعد رسولِ پاک صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم پر دُرودِ پاک نہ پڑھے۔([2])
یہ وظیفہ ہے قوّتِ مومن ہونے دے گا نہ خَم درود و سلام
طاعتیں سب اُسی سے ہیں مَقْبوْل طاعتوں میں اَتم درود و سلام
بلکہ یہ ہے مُتَمِّمُ الْاَعْمَال ہر عمل میں اَہم درود و سلام
وضاحت: مُتَمِّمُ الْاَعْمَال: یعنی اَعْمَال کو مکمل کرنے والا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد