Kamil Momin ki 2 Nishaniyan

Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan

قَالَ اللہ تَبَارَکَ وَ تَعَالٰی فِی الْقُرْآنِ الْکَرِیْم(اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے):

قَدْ اَفْلَحَ الْمُؤْمِنُوْنَۙ(۱) الَّذِیْنَ هُمْ فِیْ صَلَاتِهِمْ خٰشِعُوْنَۙ(۲) وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳)

 (پارہ:18، سورۂ مؤمنون:1-3)

صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:بیشک ایمان والے کامیاب ہو گئے، جو اپنی نماز میں خشوع و خضوع کرنے والے ہیں اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد

سیدہ خدیجۃ الکبریٰ  رضی اللہ عنہا  کا ذِکْرِ خیر

پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! ماہِ رمضان کی پُربہار اور بابرکت گھڑیاں ہم گزارنے کی سعادت حاصِل کر رہے ہیں، رَبِّ کریم ہمیں اِن مبارَک گھڑیوں کا فیضان نصیب فرمائے۔

10 رمضان کریم کو مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان، سب ساداتِ کرام کی نانی جان، افضل تَرِین جنتی خاتُون سیدہ خدیجۃ الکبریٰ  رضی اللہ عنہا  کا یومِ وِصال ہے۔ ([1])

آپ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی پہلی زوجہ محترمہ ہیں۔ آپ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کی عمر مبارک 25 سال تھی جب آپ نے حضرت خدیجۃُ الکبریٰ  رضی اللہ عنہا  کو اپنی زوجیت میں قبول فرمایا۔([2]) سیدہ خدیجۃ الکبریٰ  رضی اللہ عنہا  بہت پاکباز، بہت باہمت،بلندحوصلہ،باعزّت،اعلیٰ نسب رکھنے والی اور نہایت عقلمند خاتون تھیں، آپ کے اعلیٰ اَوْصاف و کمالات کی کیا شان ہے...!! کہ زمانۂ جاہلیت ہی میں آپ کو طَاہِرَہ (یعنی پاکیزہ


 

 



[1]...امتاع الاسماع، فصل فى ذكر ازواج رسول الله صلی اللہُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ، خديجہ بنت خويلد، جلد:6، صفحہ:28۔

[2]...طبقات ابن سعد، رقم:4096، ذکر خدیجہ بن خویلد، جلد:8، صفحہ:13 مفصلاً۔