Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan
رہے گا۔ اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ مبارک کے قیمتی لمحات ہیں، نیکیوں کا موسم بہار ہے، نیک لوگوں نے تو عبادت پر کمر باندھ لی ہے، کاش!ہمیں بھی یہ سَعَادت ملے، ہم بھی راتوں کو عِبَادت کیا کریں، تراویح پوری 20رکعت پڑھا کریں، پِھر کوشش کر کے کچھ نہ کچھ نوافِل پڑھ لیں، قرآنِ کریم کی تِلاوت کریں، ذِکْر اذکار کریں، درودِ پاک پڑھیں، اللہ پاک توفیق بخشے تو تہجد بھی ادا کریں، تہجد کے وقت اِسْتِغْفَار (مثلاً: اَسْتَغْفِرُ اللہ! اَسْتَغْفِرُ اللہ کی تسبیح) کریں، نمازِ فجر بھی باجماعت ادا کریں، آئیے! پیارے آقا، دوجہاں کے داتا صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کا فرمان عالیشان سنتے ہیں: ارشاد فرمایا:اے لوگو! *سلام کو عام کرو *لوگوں کو کھانا کھلاؤ *اور جب لوگ سو رہے ہوں نماز پڑھو! تم سلامتی سے جنّت میں داخِل ہو جاؤ گے۔([1]) ایک اور حدیث پاک میں ہے: میری اُمّت کے زیادہ عزت و مرتبے والے لوگ اَہْلِ قرآن اور اَصْحَابُ اللَّیْل (یعنی رات کو عبادت کرنے والے) ہیں۔([2])
اَلحمدُ لِلّٰہ! دعوتِ اسلامی کے تحت تقریبا 29 مقامات پر ہزاروں افراد ایک ماہ کے اجتماعی اعتکاف کی سعادت پا رہے ہیں، آپ بھی آخری عشرے کے اعتکاف کی نیت کیجیے! اِنْ شَآءَ