Kamil Momin ki 2 Nishaniyan

Book Name:Kamil Momin ki 2 Nishaniyan

رَحمت، شفیعِ اُمت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  کا فرمانِ عالی شان ہے: جو شخص اچھی طرح وُضو کرے، پھر نماز کے لیے کھڑا ہو، اِس کے رُکوع، سُجُود اور قراء َت (قِرا۔ءَ۔ت) کو مکمَّل کرے تو نماز کہتی ہے: اللہ پاک تیری حفاظت کرے جس طرح تو نے میری حفاظت کی۔ پھر اُس نماز کو آسمان کی طرف لے جایا جاتا ہے اور اُس کے لیے چمک اور نور ہوتا ہے، پس اس کے لیے آسمان کے دروازے کھولے جاتے ہیں، یہاں تک کہ اُسے اللہ پاک کی بارگاہ میں پیش کیا جاتا ہے اور وہ نماز اُس نمازی کی شفاعت کرتی ہے۔([1])

ہوں میری ٹوٹی پھوٹی نمازیں خُدا قبول

اُن دو کا صدقہ جن کو کہا شہ نے میرے پھول

وضاحت: یعنی امام حَسَن و حُسَین  رَضِیَ اللہ عنہما جنہیں سرکارِ عالی وقار  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم  نے رَیْحَانَتَیْ یعنی میرے پھول فرمایا، یا اللہ پاک! اُن کے صدقے میری ٹوٹی پُھوٹی نمازیں قبول فرما لے۔

اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔

کامِل مؤمن فضولیات سے بچتا ہے

کامِل اِیْمان والے جو کامیابی کے حقدار ہیں، ان کی دوسری نشانی بیان ہوئی:

وَ الَّذِیْنَ هُمْ عَنِ اللَّغْوِ مُعْرِضُوْنَۙ(۳) (پارہ:18،سورۂ مؤمنون:3)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور وہ جو فضول بات سے منہ پھیرنے والے ہیں۔

یعنی کامیاب مؤمن وہ ہوتا ہے جو ہر فضول اور باطِل چیز سے دُور رہتاہے۔


 

 



[1]... شُعَبُ الْاِیْمَان ، جلد:3، صفحہ:144، حدیث:3140۔