Sabar Aur Taqwa Ka Mahena

Book Name:Sabar Aur Taqwa Ka Mahena

مَعْلُوم ہوا؛ ماہِ رمضان ماہِ تقویٰ ہے، لہٰذا اِس ماہِ مقدَّس کو تقویٰ کے ساتھ گزارئیے!

اگلے پچھلوں کے لیے نصیحت

اللہ پاک فرماتا ہے:

وَ لَقَدْ وَصَّیْنَا الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْكِتٰبَ مِنْ قَبْلِكُمْ وَ اِیَّاكُمْ اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَؕ- (پارہ:5،سورۂ نسآء:131)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان: اور بیشک ہم نے ان لوگوں کو جنہیں تم سے پہلے کتاب دی گئی اورتمہیں بھی تاکید فرما دی ہےکہ اللہ سے ڈرتے رہو۔

ہمارے خالِق، ہمارے مالِک، ہمارے پیارے اللہ پاک نے مجھے، آپ کو، ہمیں اور ہم سے پہلی اُمّتوں کو غرض سب اِنسانوں کو ایک نصیحت، ایک وَصِیَّت فرمائی، اِس آیتِ کریمہ میں اسی نصیحت کا بیان ہے، وہ نصیحت کیا ہے؟ فرمایا: اَنِ اتَّقُوا اللّٰهَ تقویٰ اِخْتیار کرو! اللہ پاک سے ڈرتے رہو۔

تقویٰ ہر بھلائی کی اَصْل ہے

حضرت اَبُو سعید خُدری  رَضِیَ اللہ عنہ  سے روایت ہے، رسولِ اکرم، نُورِ مُجَسَّم  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  نے ایک صحابی  رَضِیَ اللہ عنہ  کو نصیحت کرتے ہوئے فرمایا: عَلَیْکَ بِتَقْوَی اللّٰہِ فَاِنَّہُ جِمَاعُ کُلِّ خَیْرٍ یعنی تم پر تقویٰ لازِم ہے کہ بے شک تقویٰ تمام بھلائیوں کا مجموعہ ہے۔([1])

دے حُسْنِ اَخْلاق کی دولت                کر دے عطا اِخْلاص کی نعمت

مجھ کو خزانہ دے تقویٰ کا                   یااللہ!      مِری        جھولی     بھر   دے([2])


 

 



[1]...مسند ابی یعلی، جلد:1، صفحہ:324، حدیث:1001۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:123۔