Book Name:Sabar Aur Taqwa Ka Mahena
سکتی ہیں *اسی طرح پِھر قرآنِ کریم کی تلاوت ہے، اپنا کوئی ہدف بنا لیجیے! مثلاً روزانہ ایک پارہ تِلاوت کیا کروں گا۔ اب پُورا ماہِ رمضان اگر ایک ہی پارہ اِستقامت کے ساتھ تلاوت کرتے رہے تو کم از کم ایک تو قرآنِ کریم مکمل ہو ہی جائے گا *پِھر شبِ قدر کی عبادات ہیں اور آخر میں اعتکاف کی پیاری پیاری، نرالی عبادت بھی ہے۔
* مسلمانوں کی پیاری اَمِّی جان حضرت عائشہ صدیقہ رَضِیَ اللہ عنہا سے روایت ہے، پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے ارشاد فرمایا: مَنْ اِعْتَکَفَ اِیْمَاناً وَ اِحْتِسَابًا غُفِرَ لَہٗ مَا تَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ یعنی جس نے ایمان کے ساتھ اور ثواب حاصِل کرنے کی نیت سے اعتکاف کیا اس کے پچھلے گناہ بخش دئیے جائیں گے۔([1])* ایک اور روایت میں ہے: جس نے رمضان شریف میں 10 دِن کا اعتکاف کیا وہ ایسا ہے جیسے 2 حج اور 2 عمرے کئے۔([2])
اجتماعی سُنَّت اعتکاف کی ترغیب
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی دُنیا بھر میں نیکی کی دعوت عام کرنے میں مصروف ہے، فیضانِ رمضان پانے، گُنَاہوں سے بچنے اور نیک نمازی بننے کے لیے عاشقانِ رسول کی دینی تنظیم دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے۔ اَلحمدُ لِلّٰہ!دعوتِ اسلامی کے تحت دُنیا بھر میں ہزاروں مقامات پر آخری عشرے کا اجتماعی سُنّت اعتکاف اور پورے ماہ کا اعتکاف کروایا جاتا ہے، اس مرتبہ پاکستان بھر میں