Book Name:Sabar Aur Taqwa Ka Mahena
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:بیشک جو پرہیز گاری اور صبر کرے تو اللہ نیکوں کا اجر ضائع نہیں کرتا۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! اللہ پاک کے فضل، اُس کے احسان سے ایک مرتبہ پِھر کرم کی گھٹائیں بس چھانے ہی والی ہیں، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! کچھ ہی دِن کے بعد اللہ پاک کا مہمان، ماہِ نزولِ قرآن یعنی پیارا پیارا برکتوں والا ماہِ رمضان بس تشریف لانے ہی والا ہے۔
مرحبا! صَد مرحبا! پِھر آمدِ رمضان ہے کِھل اُٹھے مرجھائے دِل تازہ ہوا ایمان ہے
یاخُدا! ہم عاصیوں پر یہ بڑا احسان ہے زندگی میں پِھر عطا ہم کو کیا رمضان ہے([1])
کچھ ہی دِنوں بعد اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!*شیطان کو قید کر دیا جائے گا *جنّت کے دروازے کھول دئیے جائیں گے *نیک اَعْمال کی قَدْر و قیمت بڑھا دی جائے گی، نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70 گُنَا بڑھا دیا جائے گا *بخشش کے پروانے بٹنا شروع ہو جائیں گے *اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم!روزانہ لاکھوں لاکھ گنہگاروں کی بخشش کی جائے گی۔
ابرِ رحمت چھا گیا ہے اور سماں ہے نُور نُور فضلِ رَبّ سے مغفرت کا ہو گیا سامان ہے
ہر گھڑی رحمت بھری ہے، ہر طرف ہیں برکتیں ماہِ رمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے([2])
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد