Sabar Aur Taqwa Ka Mahena

Book Name:Sabar Aur Taqwa Ka Mahena

نقصان پہنچاتے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ یہ مسجد کی بےادبی بھی ہے۔ مسجد اللہ پاک کا گھر ہے، اس کا اَدَب کرنا نہایت ضروری ہے۔ بہار شریعت میں ہے: فرشِ مسجد پر وُضُو کے پانی کے قَطْرے گِرانا مَکرُوہِ تَحریمی ہے۔([1]) لہٰذا جب بھی وُضُو مسجد میں آ کر کریں تو وُضُو خانے ہی پر داڑھی، ہاتھوں اور پاؤں کو قدرے خشک کر لیں تاکہ مسجد کے فرش پر وُضُو کے قطرے نہ ٹپکیں۔ اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 ایک  ہزار نیکیوں کا ثواب

سُبْحَانَ اللّٰہ

حدیثِ پاک میں ہے: جو 100 مرتبہ سُبْحَانَ اللّٰہ کہے گا، اُس کو ایک ہزار نیکیوں کا ثواب ملے گا۔([2])اللہ پاک عَمَل کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن  صلی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔

صَلُّوا عَلَی الْحَبیب!                                               صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد



[1]...بہارِ شریعت، جلد:1، صفحہ:298، حصہ:2۔

[2]...مسلم، کتاب الذكر والدعا...الخ، باب فضل التسبيح والتحميد...الخ،صفحہ:1039، حدیث:2698۔