Mah e Ramazan Aur Faizan e Muhabbat e Ilahi

Book Name:Mah e Ramazan Aur Faizan e Muhabbat e Ilahi

عمل کرنے اور دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کروں گا۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کا عظیم الشان تقویٰ

سیدی اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ   کی زندگی مبارک کا آخری رمضان کریم 1339 ہجری میں تھا، یہ سخت گرمی کے دِن تھے، پِھر عمر مبارک کے آخری اَیَّام...!! آپ سخت بیمار بھی تھے۔ ایسی صُورتِ حال میں شریعت کی طرف سے رُخصت نکل سکتی تھی مگر اعلیٰ حضرت  رَحمۃُ اللہ عَلَیْہ  کا اپنے مُتَعَلِّق  کیا فتوی تھا، سنیے! آپ نے فرمایا: بریلی شریف میں شدید گرمی کے سبب میرے لیے روزہ رکھنا ممکن نہیں لیکن پہاڑ پر ٹھنڈک ہوتی ہے، یہاں سے نینی تال (Nainitalہند کا ایک شہر)قریب ہے، بھوالی پہاڑ (Bhawali Mountain)پر روزہ رکھا جا سکتا ہے، میں وہاں جانے پر قادِر ہوں، لہٰذا میرے لیے وہاں جا کر روزہ رکھنا فرض ہے۔ چنانچہ آپ نے وہ رمضان کریم وہیں پہاڑ پر گزارا اور پُورے روزے رکھے۔([1])

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

 مرحبا...!! پِھر آمدِ رمضان ہے

پیارے اسلامی بھائیو! رمضان کریم  تشریف لا رہا ہے۔  سُبْحٰنَ اللہ!ماہِ رحمٰن آرہا ہے، ہاں! ہاں! خُوش ہو جائیے! ماہِ غُفْران تشریف لا رہا ہے...!!

مرحبا! صَد مرحبا! پِھر آمدِ رمضان ہے       کِھل اُٹھے مرجھائے دِل تازہ ہوا ایمان ہے

یاخُدا! ہم عاصیوں پر یہ بڑا احسان ہے       زندگی میں پِھر عطا ہم کو کیا رمضان ہے([2])


 

 



[1]... اعلی حضرت اور تصوف، صفحہ: 64۔

[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:705۔