Book Name:Mah e Ramazan Aur Faizan e Muhabbat e Ilahi
شمسی مہینوں میں گردش دیتا ہے تاکہ ہر شمسی مہینے کو ماہِ رمضان کا فیضان ملتا رہے، یُوں سبھی شمسی مہینے فضیلت پاتے رہیں۔([1])
تجھ پہ صدقے جاؤں رَمضاں !تُو عظیم الشّان ہے تجھ میں نازِل حق تعالیٰ نے کیا قرآن ہے
ہر گھڑی رحمت بھری ہے ہر طرف ہیں برکتیں ماہِ رَمضاں رحمتوں اور برکتوں کی کان ہے([2])
پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ رمضان بہت ہی فضیلتوں والا، عظمتوں والا مہینا ہے، احادیثِ کریمہ میں ارشاد ہوا؛ * ماہِ رمضان سَیِّدُ الْشُّہُور (تمام مہینوں کا سردار) ہے([3]) *اس کی پہلی رات (First Night)سے آسمانوں کے دروازے کھول دئیے جاتے ہیں، پِھر آخری رات (Last Night)تک بند نہیں ہوتے*جواس مہینے میں ایک سجدہ کرے، اس کے لیے 1500 نیکیاں لکھی جاتی ہے اور جنّت میں سرخ یاقُوت کا گھر بنایا جاتا ہے *جو ماہِ رَمضَان کا پہلا روزہ رکھتا ہے، اس کے پچھلے گُناہ معاف کر دئیے جاتے ہیں *صبح سے شام تک 70 ہزار فرشتے اس کے لیے دعائے مغفرت کرتے رہتے ہیں([4])*اس مہینے میں نفل کا ثواب فرض کے برابر اور فرض کا ثواب 70 گُنَا بڑھا دیا جاتا ہے ([5]) *رمضان کریم کی پہلی رات اللہ پاک اس اُمّت پر نظرِ رحمت فرماتا ہے اور جس پر اللہ پاک نظرِ رحمت فرمائے، اسے کبھی عذاب نہ دے گا([6]) *اس مُبارَک مہینے میں بخشش کے پروانے بانٹے
[1]...الفتوحات المکیۃ، الباب التاسع و الستون، وصل فی فصول الجمعۃ...الخ، جلد:2، صفحہ:280 ملخصاً۔
[2]...وسائلِ بخشش، صفحہ:705 ملتقطاً۔
[3]...مصنف عبد الرزاق، کِتَاب الصیام،باب فضل الصیام،جلد:4،صفحہ:238، حدیث:7924۔
[4]...شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد : 3، صفحہ : 314، حدیث : 3635ملتقطًا۔
[5]... صحیح ابنِ خزیمہ، کتاب الصیام، باب فضائل شہر رَمضَان ان صح الخبر،صفحہ: 438، حدیث :1887۔
[6]... شعب الایمان، باب فی الصیام، جلد : 3، صفحہ : 303، حدیث : 3603۔