Book Name:Mah e Ramazan Aur Faizan e Muhabbat e Ilahi
فرما دیتا ہے۔ ([1])
پیارے اسلامی بھائیو! یہ 4 باتیں اپنا کر اس سال کا رمضان کریم گزارئیے! اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! لطف بھی آئے گا اور اللہ پاک نے چاہا تو بخشش کا سامان بھی ہو جائے گا۔یونہی ماہِ رمضان کی آمد کی خوشی میں اپنے گھروں، محلّوں، دوکانوں، فیکٹریوں، وغیرہا پر سجاوٹ کیجیے! چراغاں کیجیے! لیکن اس کام کے لیے چندہ نہ کیا جائے بلکہ ذاتی اخراجات سے ان چیزوں کا اہتمام کیجیے! اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ لِلّٰہ! ماہِ رمضان آنے والا ہے۔ رمضان کریم بہت برکتوں والا مہینا، ماہِ رحمٰن، ماہِ نزولِ قرآن اور ماہِ غفران ہے۔
عَجِّلْ عَجِّلْ یَارمضان جان مِری تجھ پر قربان
آ بھی جا ماہِ سُبْحٰن جلدی جلدی آ رمضان
جب بھی آتا ہے رمضان جان میں آجاتی ہے جان
خوب ہے رمضاں کی بھی شان اِس میں اُترا ہے قرآن
مجھ کو مدینے میں رمضان کاش! میسر ہو رحمٰن
آجا آ بھی جا رمضان تجھ پہ فِدا عطّارؔ کی جان
اللہ پاک ہمیں ماہِ رمضان دیکھنا، اس میں خوب روزے رکھنا، خوب عبادت کرنا