Mah e Ramazan Aur Faizan e Muhabbat e Ilahi

Book Name:Mah e Ramazan Aur Faizan e Muhabbat e Ilahi

کی بیہودگی میں کھیلتے ہوئے چھوڑ دو۔

صُوفیائے کرام فرماتے ہیں: اس آیتِ کریمہ کا مطلب ہے: اللہ بَس، باقِی ہَوَس۔ یعنی جو چیز اللہ پاک سے غافِل کرے، وہ لہو و لعب (کھیل کود) ہے، اس سے منہ موڑ کر صرف و صرف اللہ پاک کے ہو جاؤ...!! ([1])

پیارے اسلامی بھائیو! ماہِ رمضان تشریف لا رہا ہے، اِس کے لیے بس یہ ایک تیاری کر لیجیے! ہر وہ چیز جو اللہ پاک سے غافِل کرے، اسے چھوڑ دیجیے! اور صِرْف و صِرْف اللہ پاک کے ہو جائیے!

سب سے کٹ کر اس کے ہو جاؤ!

سُورۂ مُزَّمِّل میں ارشاد ہوتا ہے:

وَ اذْكُرِ اسْمَ رَبِّكَ وَ تَبَتَّلْ اِلَیْهِ تَبْتِیْلًاؕ(۸) (پارہ:29،  سورۂ مُزَّمِّل:8)

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان: اور اپنے رب کا نام یاد کرو اور سب سے ٹوٹ کر اُسی کے بنے رہو۔

‌تَبَتَّلْ کا معنی ہوتا ہے: دِل اَزْ دُنیا بُرِیْدَنْ یعنی دِل سے دُنیا کو نکال پھینکنا۔([2]) گویا فرمایا جا رہا ہے کہ دِل سے دُنیا کو نکال پھینکو اور صِرْف و صِرْف اللہ پاک کے ہو جاؤ!

اللہ پاک کی طرف دوڑ پڑو...!

پارہ:27، سورۂ ذَارِیَات، آیت:50 میں اللہ پاک فرماتا ہے:

فَفِرُّوْۤا اِلَى اللّٰهِؕ-

تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:اور اللہ کی طرف بھاگو ۔


 

 



[1]...تفسیر نعیمی، پارہ:7، سورۂ انعام، زیرِ آیت:91، جلد:7، صفحہ:631۔

[2]...تفسیر ر وح البیان، پارہ:29، سورۂ مُزَّمِّل، زیر آیت:8، جلد:10، صفحہ:213۔