Book Name:Mah e Ramazan Aur Faizan e Muhabbat e Ilahi
ایمان، رسولِ ذیشان، صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نے فرمایا: ثَلَاثٌ مَنْ کُنَّ فِیْہِ 3صِفَات ہیں، یہ جس شخص میں پائی جائیں وَجَدَ حَلَاوَۃَ الْاِیْمَانِوہ شخص اِیْمان کی حَلَاوَت (یعنی مٹھاس) پا لے گا:(1): اسے ہر چیز سے بڑھ کر اللہ پاک اور اس کے رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم سے محبّت ہو (2):جس سے بھی محبّت کرے، صِرْف اللہ پاک کی رِضا کے لیے محبّت کرے (3):مسلمان ہونے کے بعد دوبارہ کفر کی دلدل میں گرنے کو ایسے ہی ناپسند کرے جیسے آگ میں ڈالے جانے کو ناپسند کرتا ہے۔([1])
مَعْلُوم ہوا اللہ پاک کی اور اس کے پیارے رسول، رسولِ مقبول صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی محبّت تمام کمالات کی اَصْل ہے*جسے اللہ و رسول کی محبّت مل جائے، اس کا دِل پاک ہو جاتا ہے*جسے اللہ و رسول کی محبّت مل جائے اس کا ایمان پختہ ہو جاتا ہے*جسے اللہ و رسول کی محبّت نصیب ہو جائے اس کو عبادت میں لذّت نصیب ہو جاتی ہے*جسے اللہ و رسول کی محبّت مِل جائے اسے آخرت کی فِکْر مل جاتی ہے اور *جسے اللہ و رسول کی محبّت مل جائے اسے تاج و تخت اور حکومت کا لالچ نہیں رہتا *جسے اللہ و رسول کی محبّت مل جائے وہ بَس اللہ پاک کی اور اس کے پیارے حبیب صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم کی رِضا کا طلب گار بَن جاتا ہے۔
چشمِ تَر اور قلبِ مُضطَر دے اپنی الفت کی مے پلا یارَبّ!([2])
اللہ پاک سے محبّت کا اِظْہار کیجیے!
پیارے اسلامی بھائیو! اَلحمدُ للہ! We are Muslims ہم مسلمان ہیں، اللہ پاک کے فضل سے ہر مسلمان کے دِل میں اللہ پاک کی محبّت ہوتی ہے، ماہِ رمضان کریم تشریف لا رہا