Book Name:Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen
اَفْضَل ہیں؟ فرمایا: رمضان کریم کی تعظیم کے لیے شَعْبَان کے روزے رکھنا۔([1])
*یُونہی شَعْبَان شریف کی ایک اَہَم عبادت اِسْتِغْفَار ہے، اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: یہ وہ مہینا ہے جس سے لوگ غافِل ہیں حالانکہ اِس مہینے میں لوگوں کے اَعْمَال رَبُّ العَالَمِیْن کی بارگاہ میں پیش کیے جاتے ہیں۔([2])
چونکہ یہ اللہ پاک کے حُضُور اعمال پیش ہونے کا مہینا ہے، لہٰذا اِس میں اِسْتِغْفَار کی خاص تلقین ہے ۔ اللہ پاک ہمیں شَعْبَان شریف کا احترام کرنے، یہ مبارَک مہینا نیکیوں میں گزارنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
پیارے اسلامی بھائیو!ہم نے ابتدا میں قرآنِ کریم کی آخری 10 اور مُخْتصَر سُورتوں میں سے ایک سُورت سُورۂ ماعُون سننے کی سعادت حاصِل کی، آئیے! اِس مبارَک سُورت کو سمجھنے اور سبق سیکھنے کی کوشش کرتے ہیں۔
سُوْرَۂ ماعُون کا مُخْتصَر تعارف
اے عاشقانِ رسول! سُوْرَۂ ماعُون مَکِّیَہ (یعنی ہجرت سے پہلے نازِل ہونے والی سُورتوں میں سے) ہے، اس سُورت میں 1رکوع اور 7 آیتیں ہیں۔([3]) ماعُون کا معنیٰ ہے استعمال کی مَعْمُوْلی چیز۔ اِس سُورت کی آخری آیت میں یہ لفظ موجود ہے، اِس مناسبت سے اِسے سُوْرَۂ مَاعُوْن کہتے ہیں ۔([4]) یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سُورت آدھی مکہ میں، مکہ کے غیر