Book Name:Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen
رمضان اللہ پاک کا مہینا ہے۔([1])
چونکہ شَعْبَان بطورِ خاص آقا کا مہینا ہے، لہٰذا اِس مہینے میں درودِ پاک کی کثرت کرنی چاہیے (2):دوسری وجہ یہ ہے کہ عُلَمائے کرام فرماتےہیں: آیتِ درود شریف جو سُورۂ اَحْزاب میں ہے:
اِنَّ اللّٰهَ وَ مَلٰٓىٕكَتَهٗ یُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِیِّؕ-یٰۤاَیُّهَا الَّذِیْنَ اٰمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْهِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا(۵۶)
(پارہ:22،سورۂ احزاب:56)
تَرْجمۂ کَنْزُالعِرْفان:بیشک اللہ اور اس کے فرشتے نبی پر درود بھیجتے ہیں، اے ایمان والو!ان پر درود اور خوب سلام بھیجو۔
ایک قول کے مُطَابِق یہ آیتِ کریمہ شَعْبَان ہی میں اُتری تھی، لہٰذا شَعْبَان میں درودِ پاک کی خُوب کثرت کرنی چاہیے۔([2])
*اسی طرح شَعْبَان شریف میں تلاوت کی کثرت کرنی چاہیے۔ بَعْض روایات میں شَعْبَان شریف کا نام ہی شَہْرُ الْقُرْاء(یعنی تلاوت کرنے کا مہینا) رکھا گیا ہے، ایک اور رِوَایت میں ہے: شَعْبَان شریف نے اللہ پاک کے حُضُور عرض کیا: یا رَبّ! تُو نے مجھے 2 عظمت والے مہینوں (رَجَب اور رَمْضان شریف) کے درمیان رکھا ہے، میرے لیے کیا ہے؟ فرمایا: میں نے تجھ میں تلاوتِ قرآن رکھ دی ہے۔([3])
*اسی طرح شَعْبَان شریف میں نفل روزوں کی کثرت کرنی چاہیے۔ ایک مرتبہ آپ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم کی خدمت میں سُوال ہوا: رمضان کے بعد کون سے روزے