Book Name:Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen
صَلَاتِهِمْ سَاهُوْنَۙ(۵) الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ(۶) وَ یَمْنَعُوْنَ الْمَاعُوْنَ۠(۷) (پارہ:30، سورۂ ،ماعُون:1-7)
صَدَقَ اللہ الْعَظِیْم وَ صَدَقَ رَسُوْلُہُ النَّبِیُّ الْکَرِیْم صلّی اللہ ُ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:کیا تم نے اس شخص کو دیکھا جو دین کو جھٹلاتا ہے، پھر وہ ایسا ہے جو یتیم کو دھکے دیتا ہے اور مسکین کو کھانا دینے کی ترغیب نہیں دیتا تو ان نمازیوں کے لیے خرابی ہے جو اپنی نماز سے غافِل ہیں وہ جو دِکھاوا کرتے ہیں اور برتنے کی مَعْمُوْلی چیزیں بھی نہیں دیتے۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
اے عاشقانِ رسول! اللہ پاک کے فَضْل اور اُس کی رَحْمت سے ، ماہِ ذیشان، ماہِ مُکَرَّم شَعْبَان شریف تشریف لا چکا ہے اور ہم اس کی بابرکت گھڑیوں میں سانس لینے کی سَعَادت حاصِل کر رہے ہیں۔ شَعْبَان شریف بہت عظمت والا مہینا ہے، اس میں خیر اور بَرَکت کی بَرَسَات ہوتی ہے۔ اللہ پاک کے آخری نبی، رسولِ ہاشِمی صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: شَعْبَانُ الْمُطَہِّرُ وَرَمَضَانُ الْمُکَفِّرُ شَعْبَان پاک کرنے والا ہے اور رمضان (گناہوں کا) کَفّارَہ ہے۔([1])
عُلَمائے کرام فرماتے ہیں: *شَعْبَان شریف میں درودِ پاک کی خاص طور پر کثرت کرنی چاہیے۔ اِس کی 2وُجُوہات ہیں؛ (1):ایک تو یہ کہ پیارے آقا، مکی مَدَنی مصطفےٰ صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم نے فرمایا: شَعْبَانُ شَہْرِیْ وَ رَمْضَانُ شَہْرُ اللہ یعنی شَعْبَان میرا مہینا ہے اور