Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen

Book Name:Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen

عرض کیا:یا رسولَ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  ! کون سی چیز ہے جس کا منع کرنا حلال نہیں؟(یعنی بُرا ہے؟)فرمایا: پانی، نمک اور آگ۔ میں نے عرض کیا: یا رسولَ اللہ  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم  !پانی کو تو ہم سمجھ گئے، مگر نمک اور آگ کا یہ حکم کیوں ہے؟فرمایا:اے حُمَیْرَاء  رَضِیَ اللہ عنہا !جس نے کسی کو آگ دی اس نے گویا اس آگ سے پکا ہوا سارا کھانا خیرات کیا اور جس نے کسی کو نمک دیا اس نے گویا سارا وہ کھانا خیرات کیا جسے اس نمک نے لذیذ بنایا اور جس نے کسی مسلمان کو ایک گھونٹ پانی وہاں پلایا جہاں پانی عام ملتا ہو اس نے گویا غلام آزاد کیا اور جس نے مسلمان کو وہاں ایک گھو نٹ پانی پلایا جہاں پانی نہ ملتا ہو اس نے گویا اسے زندگی بخشی۔([1])

صدقہ کے فضائل

پیارے اسلامی بھائیو!  صدقہ دینے کے بڑے ہی فضائل  ہیں۔احادیثِ کریمہ کے مطابق: *صَدَقَہ جہنّم کی آگ سے بچاتا ہے *صدقہ آگ کے درميان پردہ بن جاتا ہے۔([2]) *صَدَقَہ اللہ پاک کے غَضَب کو بجھاتا اور بُری موت کو دُور  کرتا ہے۔([3]) *صَدَقَہ  کرنے والا قِیامَت کے دن اپنے صدقے کے سائے میں ہوگا۔([4]) *صَدَقَہ بُرائی کے 70دروازے بند کرتا ہے۔([5])*صَدَقَہ قَبْر کی گرمی سے بچاتا ہے۔([6]) *مسلمان کا صَدَقَہ اس کی عمر کو


 

 



[1]...ابنِ ماجہ، کتاب الرہون، باب المسلمون شرکاء فی ثلاث،صفحہ:396، حدیث:2474۔

[2]...معجم کبیر، جلد:10، صفحہ:409، حدیث:20584۔

[3]...ترمذی، کتاب الزکاۃ، صفحہ:189، حدیث:664۔

[4]...سُنَن کُبْریٰ لِلْبَیْھِقِیْ، کتاب الزکاۃ، باب تحریض علی ...الخ، جلد:4، صفحہ:479، حدیث:7751۔

[5]...معجم کبیر، جلد:3، صفحہ:148، حدیث:4276۔

[6]...شعب الایمان، باب الزکاۃ، جلد:3، صفحہ:212، حدیث:3347 خلاصۃً۔