Book Name:Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen
صُورت ہے اور جُوَا ناجائز وحرام ہے۔([1]) اللہ پاک نے قرآن کریم میں جُوَا کو ناپاک اور شیطانی کام فرمایا ہے۔اللہ پاک ہمیں دُرست اسلامی اَحْکام سیکھنے اور ان پر عمل کرنے کی توفیق نصیب فرمائے۔
اٰمِیْنبِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَسَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط
جو کوئی صُبح طلوع آفتاب کے وقت سورج کی طرف منہ کر کے 3 سو بار بِسْمِ اللہ الرَّحْمٰنِ الرَّ حِیْم ط پڑھے، اِنْ شَآءَ اللہ الْکَرِیْم! اللہ پاک اس کو ایسی جگہ سے رزق دے گا، جہاں سے اس کا گمان بھی نہیں ہوگا۔([2]) اللہ پاک ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے۔ اٰمِیْنبِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد