Book Name:Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen
نہیں اور یقیناً نہیں تو پھر جہنّم کے خوفناک کنویں کا عذاب کیونکر برداشت ہو سکے گا!
بے نمازی کی نحوست ہے بڑی مَر کے پائے گا سَزا بےحد کڑی
منقول ہے:بروزِ قیامت نَمازوں میں سُستی کرنے والا اِس حال میں آئے گا کہ اُس کے چہرے پر 3 سطریں لکھی ہوں گی:(1):اے اللہ کا حق برباد کرنے والے! (2):اے اللہ کے غضب کے ساتھ مَخْصُوص! (3): جس طرح دُنیا میں تُو نے اللہ پاک کا حق ضائع کیا اِسی طرح آج تُو بھی اللہ پاک کی رَحمت سے مایوس ہو جا۔([1])
پڑھتے رہو نَماز تو جنّت کو پاؤ گے چھوڑو گے گر نَماز جہنّم میں جاؤ گے
اللہ پاک ہمیں سچّا، پکّا نَمازی بننے کی توفیق نصیب فرمائے۔اٰمِیْنبِجَاہِ خَاتَمِ النَّبِیّٖن صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم ۔
صَلُّوا عَلَی الْحَبیب! صَلَّی اللّٰہُ عَلٰی مُحَمَّد
(3):ریاکاری
پیارے اسلامی بھائیو! قیامت کا اِنْکار کرنے والوں کا تیسرا وَصْف یہ بیان ہوا کہ وہ ریاکاری کرتے ہیں،اللہ پاک فرماتا ہے:
الَّذِیْنَ هُمْ یُرَآءُوْنَۙ(۶) (پارہ:30 ،سورۂ ماعُون:6)
تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:وہ جو دِکھاوا کرتے ہیں۔
یعنی منافقین فرائض کی ادائیگی اللہ پاک کی رضا حاصِل کرنے کے لیے نہیں بلکہ