Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen

Book Name:Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen

لوگوں کو دکھانے کے لیے کرتے ہیں ۔([1])

ریاکاری کسے کہتے ہیں؟

اللہ پاک کی رِضا کے علاوہ کسی اور اِرادے سے عبادت کرنا ریاکاری ہے۔گویا عبادت سے یہ غَرَض ہو کہ لوگ اس کی عبادت پر آگاہ ہوں تاکہ وہ ان لوگوں سے مال بٹورے یا لوگ اس کی تعریف کریں یااسے نیک آدَمی سمجھیں یا اسے عزّت وغیرہ دیں ایسا شخص ریاکار کہلاتا ہے۔([2])

ریاکاری کی تباہ کاریاں

پیارے اسلامی بھائیو! ریاکاری بہت ہی بُری بیماری ہے۔ اللہ پاک قرآنِ کریم میں فرماتا ہے:

مَنْ كَانَ یُرِیْدُ الْحَیٰوةَ الدُّنْیَا وَ زِیْنَتَهَا نُوَفِّ اِلَیْهِمْ اَعْمَالَهُمْ فِیْهَا وَ هُمْ فِیْهَا لَا یُبْخَسُوْنَ(۱۵)

(پارہ:12 ،سورۂ ہود:15)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان:جو دنیا کی زندگی اور اس کی زینت چاہتا ہو تو ہم دنیا میں انہیں ان کے اعمال کا پورا بدلہ دیں گے اور انہیں دنیا میں کچھ کم نہ دیا جائے گا۔

حضرت ابنِ عبّاس رَضِیَ اللہ عنہما اِس آیت کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ رِیا کاروں کو دُنیا میں ہی اُن کی نیکیوں کابدلہ دے دیا جاتا ہے اور ان پر ذرَّہ بھر ظلم نہیں کیا جاتا۔([3])


 

 



[1]... تفسیر نسفی،پارہ:30 ،سورۂ ماعون،زیرِ آیت:4-6،جلد:3،صفحہ:684۔

[2]...الزواجر،الکبیرۃ الثانیۃ،جلد:1 ،صفحہ:76۔

[3]...تفسیرِ طبری ،پارہ:12 ،سورۂ ہود،زیرِ آیت:15 ،جلد:7 ،صفحہ:13، رقم:18026۔