Book Name:Surah e Mauon ke 4 Markazi Mazameen
تفسیر صراط الجنان موبائل ایپلی کیشن
اے عاشقانِ رسول! اَلحمدُ لِلّٰہ! دَعْوَتِ اسلامی کے آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ نے ایک موبائل ایپلی کیشن لانچ کی ہے، جس کا نام ہے: Sirat ul Jinan Al-Quran with Tafseer (صراط الجنان القرآن الکریم مع تفسیر)۔ اس ایپلی کیشن میں *مکمل قرآن کریم *اعلیٰ حضرت، امام احمد رضا خان رحمۃُ اللہ علیہ کا لکھا ہوا ترجمۂ کنز الایمان اور آسان ترجمۂ قرآن، کنز العرفان پڑھ سکتے ہیں *آسان اور جدید انداز میں لکھی گئی، تفسیر صراط الجنان شامل ہے۔ آپ قرآنِ کریم ترجمہ وتفسیر کے ساتھ آسانی کے ساتھ پڑھ سکتے ہیں اور *ساتھ ہی ساتھ قرآنی آیات، ترجمہ اور تفسیر کو اپنے دوستوں کے ساتھ شیئر بھی کر سکتے ہیں۔ اس ایپلی کیشن کو اپنے موبائل میں انسٹال کر لیجیے، عِلْمِ دین سیکھئے اور دوسروں تک پہنچا کر نیکی کی دعوت عام کرنے کا ثواب کمائیے۔
صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْبِ! صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد
بیان کو اِختتام کی طرف لاتے ہوئے ایک شرعِی مسئلہ عرض کرتا ہوں:
(درست شرعی مسئلہ اور عوام میں پائی جانے والی غلط فہمی کی نشاندہی)
مسئلہ: گیم ہارنے والے کا جیتنے والے کو کچھ کھلانا یا رقم دینا جُوَا ہے۔
وضاحت: گیم کھیلتے وقت پہلے یہ طے کرنا کہ ہارنے والا،جیتنے والے کو کوئی چیز کھلائے گا،یہ جُوَا ہے اور جُوَا ناجائز وحرام ہے۔مثلًا: کھیل میں 2طرفہ شرط لگائی گئی کہ دونوں میں سے جو بھی ہارا ،وہ جیتنے والے کو کوئی رقم دے گا یا پھر کوئی چیز کھلائے گا یہ جوئےکی