Bemari Ke Aadaab

Book Name:Bemari Ke Aadaab

تمام ذِمَّہ داران و عاشقانِ رسول اس مدنی مذاکرے میں خُود بھی شرکت فرمائیے اور دوسروں کو بھی اس کی دعوت دیجیے* شیخِ طریقت، امیر اہلسنت ہر ہفتے ایک دِینی رسالہ پڑھنے کی ترغیب ارشادفرماتے ہیں، آنے والے ہفتے کے مدنی مذاکرے میں مذاق میں جھوٹ بولنا کیسا؟(گفتگو کے آداب، قسط:2)رسالےکا اِعْلان کیا جائے گا۔ یہ رسالہ خُود بھی پڑھیے! دوسروں کو بھی ترغیب دِلائیے اور جو سوشل میڈیا مثلاً واٹس ایپ وغیرہ استعمال کرتے ہیں، رضائے اِلٰہی اور ثواب کے لیے  یہ رسالہ دوسروں کو بھی شیئر (Share) کیجیے! * اللہ پاک  نے قرآن پاک میں بہت سے احکام  یٰۤاَیُّهَا  الَّذِیْنَ  اٰمَنُواکے خطاب کے ساتھ  ارشاد فرمائے ہیں، ان تمام احکامات کی تفسیر و تشریح سے مُتَعَلِّق  مکتبۃُ المدینہ نے ایک بڑی پیاری کتاب شائع کی ہے؛اے ایمان والو!یہ کتاب بڑی ہی معلوماتی کتاب ہے ، جس کا مطالعہ ہر ایک کے لیے ضروری ہے۔ آپ اس کتاب کو مکتبۃُ المدینہ کی کسی بھی شاخ سے 780روپے میں قیمتاً حاصل کیجیے، خود بھی مطالعہ کیجیے، دوسروں کو بھی اس کی ترغیب دلائیے۔

صَلُّوْا عَلَی الْحَبِیْب!                                               صَلَّی اللہ عَلٰی مُحَمَّد

پیارے اسلامی بھائیو! بیان کو اختتام کی طرف لاتے ہوئے سُنّت کی فضیلت اور چند آدابِ زندگی بیان کرنے کی سَعَادت حاصِل کرتا ہوں۔ تاجدارِ رسالت، شہنشاہِ نبوت  صَلَّی اللہ عَلَیْہِ وَ آلِہٖ وَ سَلَّم نےفرمایا: مَنْ اَحَبَّ سُنَّتِی فَقَدْ اَحَبَّنِی وَمَنْ اَحَبَّنِی كَانَ مَعِیَ فِی الْجَنَّةِ جس نے میری سُنّت سے محبّت کی اس نے مجھ سے محبّت کی اور جس نے مجھ سے محبّت کی وہ جنّت میں میرے ساتھ ہو گا۔([1])

سینہ تیری سُنّت کا مدینہ بنے آقا!         جنت میں پڑوسی مجھے تم اپنا بنانا


 

 



[1]...مشکوٰۃ،کتابُ:الْاِیمان،بابُ:الْاِعْتِصَام، جلد:1، صفحہ:55، حدیث:175۔