Ahad Torne Ke Nuqsanat

Book Name:Ahad Torne Ke Nuqsanat

کرتے ہیں  ۔ مثلاً  ہم عہد کرتے ہیں: *یا  اللہ  پاک! میری حاجت پُوری فرما، میں 3 روزے رکھوں گا *یا  اللہ  پاک! مجھے شفا عطا فرما، میں مسجد کی خِدْمت کروں گا *یا  اللہ  پاک! قرض اُتر جائے تو 100 نوافِل پڑھوں گا۔

یُوں ہم  اللہ  پاک سے عہد کرتے رہتے ہیں، اسے مَنّت کہتے ہیں۔ اسے بھی نبھانا ضَروری  ہے۔  قرآنِ کریم میں ہے:

وَ اَوْفُوْا بِعَهْدِ اللّٰهِ اِذَا عٰهَدْتُّمْ (پارہ:14، سورۂ نحل:91)

تَرجَمۂ کَنزالْعِرفَان :اور  اللہ  کا عہد پورا کرو جب تم کوئی عہد کرو۔

مَنّت پُوری کرنے کا نِرالا جذبہ

حضرت حَنَّہ رحمۃُ  اللہ  علیہا  اللہ  پاک کے نبی حضرت عیسیٰ  علیہ السَّلام  کی نانی جان ہیں، قرآنِ کریم میں آپ کی ایک مَنّت کا ذِکْر ہوا ہے، اب دیکھیے! مَنّت مانتے کیسے ہیں؟ اور اسے پُورا کیسے کیا کرتے ہیں۔ حضرت حَنَّہ رحمۃُ  اللہ  علیہا کےہاں اَوْلاد نہیں تھی، عمر کافی ہو چکی تھی۔ ایک دِن درخت کے نیچے بیٹھیں تھیں، عجیب مَنْظَر دیکھا، ایک چڑیا اپنے بچے کے مُنہ میں دانہ ڈال رہی تھی، یہ دیکھا تو دِل بھر آیا، تڑپ کر مَنّت مانی:  اللہ  پاک ! مجھے اَوْلاد عطا فرمائے، اسے مسجدِ اقصیٰ کی خِدْمت کے لیے وقف کر دُوں گی۔

رَبِّ کریم کی قُدْرت دیکھیے! رَبِّ رحمٰن نے ان کی دُعا قبول فرمائی اور بڑھاپے میں انہیں اَوْلاد کی اُمِّید دے دی۔

اب اُمِّید تو ہو گئی مگر ایک اور پریشانی لگ گئی، مسجد کی خِدْمت کے لیے لڑکوں ہی کو قبول کیا جاتا تھا، پریشانی یہ ہو گئی کہ اگر بیٹی پیدا ہوئی تو میں اپنی مَنّت کیسے پُوری کروں گی؟ خیر! اس کی رحمت پر بھروسہ کر لیا، اسی دوران آپ کے شوہَر حضرت عِمْران رحمۃُ  اللہ  علیہ